Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

52 - 65
فرما دیا کہ تصویر کے تحقق کے لیے باقاعدہ اَعضا وجوارح کی تخلیق وتکوین ضروری نہیں ، محض ایک نقش بنا دینا بھی تصویر میں داخل ہے۔
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب بانی دارُالعلوم کراچی کی اِسی سلسلہ کی ایک تحریر ملاحظہ ہو  :
''ذرا بھی غور سے کام لیں تو اعضاء کی تخلیق وتکوین تو کوئی مصور بھی نہیں کرتا، اَعضاء کی ظاہری سطح نقش کے ذریعہ بنا دیتا ہے، نہ اُس میں رگیں پٹھے بنتے ہیں، نہ ہڈی او رگوشت بنتا ہے، شریعت نے اِس ظاہری سطح کا نقش بنا دینے ہی کا نام تصویر رکھا ہے جس کو حرام قرار دیا ہے تو فوٹو میں اعضا کی سطح کو رنگ وروغن کے ذریعہ قائم کر دینے اور قلم سے رنگ بھردینے میں کیا فرق ہے  ؟  حدیث کے الفاظ میں بھی اِس کو تخلیق نہیںبلکہ مضاہاة لخلق اﷲ کے الفاظ سے تعبیر فرمایا ہے یعنی تخلیق ِخداوندی کی مشابہت پیدا کرنا اور نقالی اُتارنا، اِس میں ظاہر ہے کہ وہ قلم کے ذریعہ کی جائے یا کسی مشین کے ذریعہ، اِن دونوں میں کوئی فرق نہیں۔'' ( تصویر کے شرعی اَحکام  ٢١٤ )
’  اگر کوئی چیز منافع ومفاسد دونوں کو جلو میں لیے ہوئے ہو تو فتویٰ میں بہت غور کرنا چاہیے، کہ کون سا پہلو غالب ہے، حرمت ِخمر کے سابقہ مرحلہ کی جو آیت سورۂ بقرہ میں ہے، اُس سے یہ اُصول ثابت ہے او رحضرات ِفقہاء کی بھی صراحت ہے  : 
درء المفاسد اولٰی من جلب المصالح، فاذا تعارضت مفسدة ومصلحة قدم دفع المفسدة غالباً ، لان اعتناء الشّرع بالمنھیات اشد من اعتنائہ بالمامورات.( الاشباہ والنظائر لابن نجیم :  ١/ ٢٩٠ )
ٹی وی میں بے شک کچھ منافع ہیں جو اَظہر ہیں مگر اِس کے مفاسد کا پہلو غالب ہے جیسا کہ تجربہ ہے ، جب ٹی وی کی صورتوں کو حرام صورتوں سے خارج کر دیا جائے گا اور ٹی وی کو جائز کہہ دیا جائے گا تو یہ سانپوں کی پٹاری ہر دیندارمسلمان کے گھر میں داخل ہو جائے گی اور ٹی وی چینلوں پر کسی کا زور نہیں، پس گھر والے ہر طرح کے چینل دیکھیں گے اور اِشاعت ِاِسلام اور دفاع عن المسلمین کا مقصد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter