Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

56 - 65
آج کل ہمارے یہاں بھی عقل کا فقدان ہے اور اکثر لوگوں کا وہی حال ہے جو اِس ملازم کا تھا، وجہ اِس کی یہ ہے کہ عقل بڑھتی ہے تعلق مع اللہ اور ذکرو فکر سے ،وہ اَب رہا نہیں۔ 
فطرت نہیں بدلتی  : 
حضرت اَبو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور اکرم  ۖ  کے پاس بیٹھے ہوئے آئندہ پیش آنے والی باتوں کے متعلق مذاکرہ (گفتگو) کر رہے تھے ،اِس موقع پر آنحضرت  ۖ  نے فرمایا  : 
'' اِذَا سَمِعْتُمْ بِجَبَلٍ زَالَ عَنْ مَّکَانِہ فَصَدِّقُوْہُ وَاذَا سَمِعْتُمْ بِرَجُلٍ تَغَیَّرَ عَنْ خُلُقِہ   فَلَا تُصَدِّقُوْا بِہ فَاِنَّہ یَصِیْرُ اِلٰی مَا جُبِلَ عَلَیْہِ۔''(مسند احمد بحوالہ مشکوة ص ٢٤ )
'' جب تم سنو کہ کوئی پہاڑ اپنی جگہ سے سرک گیا ہے تو اُسے سچ مان لو لیکن جب تم یہ سنو کہ کسی شخص کی فطرت بدل گئی ہے تو اِس کی تصدیق نہ کرو کیونکہ اِنسان اُسی چیز کی طرف جاتا ہے جس پر وہ پیدا کیا گیا ہے۔ ''
ف  :  ایک دفعہ صحابہ کرام بیٹھے ہوئے آپس میں یہ بحث کر رہے تھے کہ جو چیزیں آئندہ پیدا ہونے والی یا جو باتیں آئندہ پیش آنے والی ہیں آیا وہ نوشتہ ٔ تقدیر کے مطابق ہوتی ہیں یا اَز خود بغیر قضاء  و قدر کے واقع ہوجاتی ہیں، اُس مجلس میں حضور اکرم  ۖ  بھی تشریف فرما تھے آپ نے اُن حضرات کی بحث سن کر فرمایا  :  ہر چیز نوشتہ ٔ تقدیر کے مطابق اپنے وقت پر وقوع پذیر ہوتی ہے مثال کے طور پر فرمایا کہ ایک اِنسان اپنی جس جبلت اور خلقت پر پیدا ہوتا ہے اُسی پر ہمیشہ قائم رہتا ہے اور اُسی کی طرف اُس کا حقیقی میلان رہتا ہے مثلاً جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے عقلمند و دانا پیدا کیا اور اُس کی سر شت وفطرت میں عقل ودانش کا مادّہ وَدیعت فرمایا اور اُس کی تقدیر میں فہم و فراست کے جوہر رکھ دیے تو وہ شخص کبھی بیوقوف اور احمق نہیں ہوسکتا، اِسی طرح جس شخص کی جبلت وخلقت حماقت کے سانچے میں ڈھلی ہو اور جس کو فطرتًا بیوقوف وبلید پیدا کیا گیا ہو وہ عقلمند ودانشمند نہیں ہوسکتا، اِسی طرح جس شخص کی جبلت وخلقت میں شجاعت و بہادری کا جوہر رکھا گیا ہو وہ بزدل نہیں ہوسکتا اور جو شخص پیدائشی بزدل ہو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter