Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

17 - 65
بڑی جہالتیں جو ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو بھی ہدایت دے، یہ کہنا کیسے درست ہے ماں کا کہ میں دُودھ نہیں معاف کروں گی ،تم دُودھ نہیں معاف کرو گی تو خدا تمہیں معاف کردے گا  ؟  کہ تم اِس طرح کی ایک نیکی سے اُسے روک رہی ہو  !  اور تم سنت کی منکر بن رہی ہو۔
داڑھی کا اِنکار  یا  نفرت کفر ہے  :
داڑھی نہ رکھنا گناہ ہے بس، لیکن داڑھی کا اِنکار کرنا یہ تو کفر ہے ،اَنبیائِ کرام کی رہی ہے بادشاہ رکھتے رہے ہیں جارج پنجم تک بھی رکھتے رہے ہیں اَولیائِ کرام کی چلی آرہی ہیں تسلسل سے تو اِس کا تو اِنکار ہی ممکن نہیں ،ایسی چیزیں ہیں عجیب و غریب، مسواک ہے اَب مسواک چلی آرہی ہے اور ساری دُنیا میں ہر آدمی جو ذرا دین کے قریب آیا پتہ ہے اُسے کہ یہ سنت ہے مگرنہ کرنا محرومی ہے ،ایک سنت سے محروم رہا، داڑھی نہ رکھنا محرومی ہے کہ ایک واجب ترک کر رہا ہے لیکن اِنکار کردینا یہ اور چیز ہے یہ تو بہت بڑا گناہ ہے یہ کفر ہوجائے گا جیسے کہ اَکثریت مسلمانوں کی ایسی ہے کہ نماز پڑھتے ہی نہیں، ہیں وہ مسلمان اِسلام کے لیے جان بھی دے دیں گے اِیمان موجود ہے نماز نہیں پڑھتے تو وہ گناہگار کہلائیں گے یہ نہیں کہ کافر کہلائیں بس گناہگار کہلائیں گے اور اگر اُن میں سے کوئی نماز کا اِنکار کردے کہ ہے ہی نہیں نماز تو ،چیز ہی کیا ہے ،شریعت میں آئی ہی نہیں تو وہ کافر ہوجائے گا مگر ایسا مسلمان کوئی بھی نہیں، جس سے بات کریں گے یہی کہے گا بھئی ہم گناہگار ہیں نہیں پڑھ سکتے، پڑھنے لگیں گے دُعا کرو ہم  پڑھنے لگیں ،کوئی بڑا نصیحت کرے گا تو کہیں گے جی دُعا کرو ہم پڑھنے لگیں ۔ 
تو اِس لیے یہ جو چیزیں ہیں اگر اِن کے بارے میں ماں یا باپ اِس طرح کی باتیں کریں تو وہ تو معاذ اللہ کفر ہے ،ایسی صورت میں اُن کی اِطاعت نہیں کی جاتی ۔ 
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور آخرت میں رسول اللہ  ۖ  کا ساتھ بھی نصیب فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعا .................  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter