Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

55 - 65
حاصلِ مطالعہ
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور )
عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں  : 
حکیم الامت حضرت مولانا اَشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں  : 
''جب گھر کی عقل اِنسان میں نہ ہو تو نری تعلیم سے کام نہیں چلتا اور اِس حکایت کا مصداق ہوجاتا ہے کہ کسی آقا نے کسی ملازم کو رکھا، اُس نے کہا کہ مجھ کو اُن کاموں کی جو مجھ سے لیے جاویں گے فہرست بنا کر دے دی جاوے، آقا نے فہرست بنا کر دے دی، ایک روز آقا گھوڑے پر سوار ہو کر کہیں سفر میں چلے، یہ ملازم پیدل ہمراہ ہوا، ایک جگہ کسی مقام پر آقا کے کندھے سے دو شالہ کھسک کر گر گیا تو اُن ملازم صاحب نے وہ فہرست نکال کر دیکھی اُس میں کسی چیز کے گرنے کے بعد اُٹھالینے کو نہیں لکھا تھا، آپ نے وہ دو شالہ نہیں اُٹھایا، آقا نے منزلِ مقصود پر پہنچ کر دیکھا کہ دوشالہ نہیں ہے ،ملازم سے دریافت کیا کہ میاں دو شالہ کا کیا ہوا، کہا حضور وہ تو فلاں مقام پر آپ کے کندھے سے گر گیا تھا، پھر اُٹھایا کیوں نہیں  ؟  فہرست سامنے رکھ دی کہ دیکھئے اِس میں کہیں نہیں لکھا کہ اَگر کوئی چیز گرے تو اُس کو اُٹھالیا جائے، آقا نے کہا وہ فہرست لاؤ یہ بھی لکھ دُوں، لکھ دیا کہ اگر کوئی چیز گر پڑے تو اُٹھا لی جائے، اَب جب دُوسری منزل پر پہنچے تو ملازم صاحب نے ایک گٹھڑی لاکر رکھ دی، آقا نے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے  ؟  کہا کہ حضور یہ گھوڑے کی لید ہے، یہ کیوں لائے  ؟  کہا کہ حضور فہرست میں لکھا ہے جو چیز گرے اُس کو اُٹھالیا جاوے   یہ لید گری میں نے اُٹھالیا۔ '' ( الاضافات الیومیہ مشمولہ ملفوظات حکیم الامت ج ٨ ص ٣٥٠ )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter