Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

51 - 65
وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں  :
''تصویر ہونے یا نہ ہونے کا مدار عرف پر ہونا چاہیے، نہ کہ سائنسی وفنی تدقیقات پر اور عرفِ عام میں اِسے تصویر ہی سمجھا جاتا ہے جیسے شریعت نے صبح صادق اور طلوع وغروب کا علم کسی دقیق علم وفن پر موقوف نہیں رکھا، ظاہری وسہل علامات پر رکھا ہے۔'' 
(اَحسن الفتاوی  ج ٩  ص  ٨٩)
‘  تصویر کی حرمت کی علت، خود شارع علیہ الصلوٰة والسلام کی صراحت کے مطابق مضاھاة لخلق اﷲ ہے یعنی تخلیقِ خداوندی کی نقالی اور ہمسری ،اِس حوالہ سے یہ بات قابلِ غور ہے کہ مجسَّم اور  غیر متحرک تصاویر ایک ہی وضع اور حالت پر رہتی ہیں اور محض ظاہری اِعتبار سے خلق اﷲ کے مشابہ ہوتی ہیں، ورنہ دَرحقیقت دونوں میں بون بعید اور تباین ہے کہ خلق اﷲ زندہ او رمتحرک بالارادہ ہے اور    خلق العبد سراپا جامد وساکن اور محض ایک نقش اور چھاپہ، مگر دونوں کی حقیقت او رماہیت میں اِس قدر فرق کے باوجود محض ظاہری تشابہ کی بنیاد پر اِس ظاہری نقش کو بھی اﷲ تعالیٰ کی ہمسری اور نقالی میں داخل مانا گیا، تو کیا خلق العبد کے وہ نقوش جو دیکھنے میں زندہ او رمتحرک بالارادہ نظر آئیں اور رُوح وجان رکھنے والی اَشیاء کی طرح جملہ اَفعال وحرکات کرتے دکھائی دیں، خلق اﷲ کے ساتھ اِتنی زیادہ قربت ومشابہت کے باوجود خلق اﷲ کی نقالی اور ہمسری میں داخل نہیں ہوں گے  ؟  
واقعہ یہ ہے کہ زیر بحث صورت ، تصویر سے کمتر نہیں بلکہ اُس سے بڑھ کر ہے اور تصویر کے حرام ہونے کی جو اَصل وجہ اور علت ہے یعنی مضاہاة ومشابہت، اِس کا واضح مصداق ہے، نیز تصویریں ٹی وی اسکرین سے لے کر روز اَخباروں میں چھپتی ہیں، پس اِن صورتوں کو اَشبہ بالعکس کیسے قرار دیا جاسکتا ہے  ؟ اِن کو اَشبہ بالصور قرار دینا ہی مناسب ہے۔
جس وقت فوٹو گرافی کا مسئلہ نیا نیا پیدا ہوا اور علماء میں اِس کے جواز وعدم جواز کی بحث چھڑی، تو اِس کے جواز کی ایک دلیل یہ بھی پیش کی گئی تھی کہ اِس صورت میں اَعضا کی تخلیق وتکوین نہیں ہوتی، فقط ایک نقش اور چھاپہ ہوتا ہے، لہٰذا یہ تصویر سے خارج ہونا چاہیے، حضراتِ اَکابر نے اِس کو یہ کہہ کر رَد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter