ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : بحمد اللہ رائیونڈ خانقاہ ِ حامدیہ میں حسب ِ معمول گزشتہ برسوں کی طرح اِس برس بھی رمضان المبارک میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے سالکانِ طریقت نے مسجد حامد میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم کی معیت میں اِعتکاف کیااور سلوک و اِحسان، ریاضت و مجاہدہ میں مشغول و مصروف رہے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم کی جانب سے مسترشدین ومریدین کے لیے کچھ اِجتماعی اعمال اور کچھ حسب ِ حال ہر ایک کے لیے اِنفرادی اعمال کی ہدایات تھیں۔ اِس سال حضرت اَقدس سیّدی و مرشدی مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم نے مندرجہ ذیل سات حضرات کوخرقہ ٔخلافت و دَستار سے نوازا : (١) مولانا گل نواز بن طاؤس خان ، ضلع مانسہرہ (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) (٢) مولانا عمر فاروق بن اللہ دتہ، ضلع جھنگ (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) (٣) مولانا اَیاز خان بن متول خان، ضلع کرک (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) (٤) مولانا محمد رضوان مبارک بن مبارک علی، ضلع لاہور (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) (٥) مولانا ضیاء الدین بن محمد شیر خان ، ضلع ٹانک (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) (٦) مولانا حکیم خان بن تاج محمد، ضلع بٹگرام (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) (٧) مولانا محمد زبیر بن مولانا عبدالاحد ، ضلع لاہور (فاضل جامعہ مدنیہ جدید ) اللہ تعالیٰ اِن سلاسلِ طیبہ کے فیوض و برکات کو اَقوامِ عالم میں تا قیامت جاری و ساری فرماکر قبولیت سے نوازے اور ہمیں اِن مشائخ کی تعلیمات پر عمل کی تو فیق عطا فرمائے ،آمین۔