ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014 |
اكستان |
|
قسط : ٢ ڈیجیٹل تصویر دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ ( حضرت مولانا مفتی زین الاسلام صاحب قاسمی اِلٰہ آبادی ،اِنڈیا ) ڈیجیٹل تصویر کی حرمت : اَکابر کی عبارات کی روشنی میں ڈیجیٹل تصویر سے متعلق مظاہر علوم سہارنپور کا ایک فتویٰ دارُالافتاء دارُالعلوم دیوبند تصدیق کے لیے بھیجا گیا تھا جس کی تصدیق کر دی گئی تھی اِس وقت اِسے بھی شاملِ اِشاعت کیا جارہا ہے۔ مخدومی حضرت مفتی صاحب مدظلہم...................... دارُالافتاء دارُالعلوم دیوبند اَلسلام علیکم ورحمة اﷲ وبرکاتہ سوال : عرض خدمت اینکہ '' مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کا ایک فتوی ''ڈیجیٹل تصویر'' سے متعلق بھیج رہے ہیں ، اگر یہ فتویٰ آپ حضرات کی تحقیق کے مطابق درست ہے تو اِس کی تصدیق فرما دی جائے ۔ فقط والسلام۔ محمد معاویہ سعدی شعبۂ تخصص فی الحدیث مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور ٦ذیقعدہ ١٤٣٢ھ