ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) جائز کاموں میں والدین کی اِطاعت ضروری ہے،ناجائز میں نہیں دُنیا بھی دین بن جاتی ہے۔داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے والدین کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے (کیسٹ نمبر80 سائیڈA 06 - 12 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب ِ رسول اللہ ۖ نے مجھے دس چیزیں تعلیم فرمائیںاور ہدایت فرمائی کہ اُن پر قائم رہو۔ ایک تو یہ کہ لاَ تُشْرِکْ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَاِنْ قُتِلْتَ وَحُرِّقْتَ اللہ تعالیٰ کی ذات ِ پاک اور اُس کی صفات میں بھی اِسی طرح کسی کو شریک نہ سمجھنا اِس پر پختہ اِیمان رکھنا کہ اللہ پاک کی ذات واحد ہے ایک ہے ( وَاِلٰھُکُمْ اِلٰہ وَّاحِد لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ ) وَاِنْ قُتِلْتَ وَحُرِّقْتَ چاہے تمہیں کوئی مارنے والا ماردے جلانے والا جلادے، چاہے مارے جاؤ چاہے جلائے جاؤ بہر حال اِس بات پر قائم رہنا ضروری ہے۔ دُوسری چیز اِرشاد فرمائی کہ وَلَا تَعُقَّنَّ وَالِدَیْکَ ماں یا باپ کی نافرمانی نہ کرنا وَاِنْ اَمَرَاکَ اَنْ تَخْرُجَ مِنْ اَھْلِکَ وَمَالِکَ ١ اگرچہ وہ یہ کہیں کہ تم اپنے اہل اور مال سب چھوڑ کر نکل جاؤ، بہت بڑا حق ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٦١