Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

29 - 65
قسط  :  ٦
فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے  ؟
(  حضرت مولانا منیر اَحمدصا حب، اُستاذ الحدیث جامعہ اِسلامیہ باب العلوم کہروڑپکا  )
کیا علماء فرقہ پرست ہیں  :
پس فرقہ واریت کو ختم کرنے کی اَصل ذمہ داری تو اِسلامی حکومت پرہے لیکن اگر حکومت اِس میں بے حسی و غفلت کا مظاہر ہ کرے بلکہ فرقہ واریت کرداروں اورذمہ داروں کو تحفظ دیکر فرقہ واریت  کو تحفظ دے تو اَوّلاً  علماء ِحق اَفْضَلُ الْجِہَادِ کَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ کے مطابق حکومت کو فرض شناسی کا اِحساس دلائیں اور حکومت کی غفلت و بے حسی کو دُور کرکے فرقہ واریت کی حقیقت بھی سمجھائیں اور حکومت کو فرقہ واریت ختم کرنے کی طرف متوجہ کریں لیکن اگر سب کچھ کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہ ہو تو پھر علمائِ کرام عدالت کی طرف رُجوع کریں اور عدالتیں بھی ساتھ نہ دیں اُدھر باطل فرقہ اپنی فرقہ واریت کو خوب پھیلا رہا ہے او ر فرقہ وارانہ مہم کو تیزسے تیز تر کرتا جارہا ہے حتی کہ عامةالمسلمین اُن کے دھوکہ میں آکر اِس فرقہ واریت کاحصہ بن کر صراط مستقیم کے متواتر ومتوارث سلسلة الذہب سے ہٹتے اور کٹتے جا رہے ہیں تو ایسی صورت میں علمائِ حق پر فرض ہے کہ وہ حفاظت ِدین اور قوم میں مذہبی اِتحاد قائم رکھنے اور باطل یعنی فرقہ واریت کا راستہ روکنے کے لیے علمی دلائل کے ساتھ اِس صحیح اور سچے عقیدہ و عمل کی طرف قلم وزبان اور تقریر و تحریرکے ذریعے دعوت دیں جو اُمت ِمسلمہ کے درمیان تواتر و تسلسل کے ساتھ اُوپرسے چلا آرہا ہے اور باطل فرقے نے جو نیا عقیدہ ،نیا عمل اور نیا مذہب بنا کر کتاب و سنت کے حوالے سے پیش کیا ہے، پیش کرکے کتاب وسنت کے نام پر لوگوں کے مال و اِیمان کو لوٹا ہے، اُس فرقہ کی دھوکہ بازی اور اُس کا بطلان واضح کریں اورباطل فرقہ کی طرف سے پیدا کیے گئے تمام شکوک و شبہات کا اِزالہ کریں تاکہ عامةالمسلمین اُن کی فرقہ واریت کے جال میں پھنس کر فرقہ واریت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter