Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

50 - 65
اِصطرلاب کے اِستعمال کو اِسی بنا پر مسائلِ شرعیہ کی بنیاد نہیں بنایا گیا بلکہ ہلال کا مدار رؤیت پر اور سمت ِقبلہ کا شہر کی قریبی مساجد پر، پھر محاریب صحابہ پر رکھ دیا گیا، حالانکہ یہ فتویٰ اور اُن کے آلات عہد ِرسالت اور قرون ما بعد میں بکثرت موجود  ومروج تھے۔
اِس اُصول کی بنا پر مسئلہ زیر بحث میں دو نتیجے نکلتے ہیں  :  اَوّل یہ کہ عباداتِ خالصہ میں اِس قسم کے آلات کا استعمال اُصولاً پسندیدہ نہیں جیسا کہ اِس کی تفصیل اِسی رسالہ کے شروع میں آچکی ہے۔
دُوسرے یہ کہ اَگر کسی نے اِن آلات کو مسائلِ مذکورہ میں اِستعمال کر لیا تو اَصل عمل صحت وعدمِ صحت کا مدار پھر بھی اُن فنی تدقیقات پر نہیں بلکہ ظاہرِ حال ہی پر رہے گا مثلاً اگر کسی شخص نے اِصطرلاب وغیرہ کے ذریعہ سمت ِقبلہ قائم کر لی تو شرعاً اُس کی صحت وعدمِ صحت کا معیار فنِ اِصطرلاب کی باریکیاں نہ ہوں گی بلکہ وہی عام مساجد بلدہ کی موافقت وعدم موافقت پر مدار ہو گا۔
مذکور الصدر اصول کے مطابق آلۂ مکبر الصوت کے ذریعہ سنائی دینے والی آواز کو ظاہر ومتعارف عوام کے موافق متکلم کی اَصل آواز ہی کہا جائے گا، گوفنی تدقیقات بالفرض یہی ثابت کریں کہ وہ اَصل آواز نہیں بلکہ اُس کا عکس ہے کیونکہ اِس صورت میں اَصل آواز اور اُس آلہ کی آواز کا فرق اِس قدر دقیق ہو گا کہ اُس کو عوام تو کیا خود ماہرین سائنس کو بھی واضح نہ ہوا، اِس لیے اُن میں اِختلاف رہاتو ایسی تدقیقات فلسفیہ، جن کا اِدراک ماہرین ِفن بھی مشکل سے کر سکیں، اَحکامِ شرعی کا مدار نہیں ہو سکتیں بلکہ اُن اَحکام میں حسب ِظاہر اِس کو اَصل متکلم ہی کی آواز قرار دیا جائے گا۔ واﷲ سُبحانہ وتعالٰی اعلم۔'' (آلات ِجدیدہ کے اَحکام  ص٦٠)
حضرت مولانامفتی رشید احمد صاحب  کسی شے کے تصویر ہونے یانہ ہونے کے معیار ومدار کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter