Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

46 - 65
تحریر فرماتے ہیں  :
 ''ویڈیو کیمرہ سے کسی بھی تقریب کی منظر کشی کا عمل تصویر سازی کی ایک ترقی یافتہ صورت ہے جیسے قدیم زمانہ میں تصویر ہاتھ سے بنائی جاتی تھی پھر کیمرہ کی اِیجاد نے اِس قدیم طریقہ میں ترقی کی اور تصویر ہاتھ کے بجائے مشین سے بننے لگی جو زیادہ سہل اور دیر پا ہوتی ہے، اَب اِس عمل میں نئی نئی سائنسی اِیجادات نے مزید ترقی کی او رجدّت پیدا کی اور جامد وساکن تصویر کی طرح اَب چلتی پھرتی دوڑتی بھاگتی صورت کو بھی محفوظ کیاجانے لگا، یہ کہنا صحیح نہیں کہ اِس کو قرار وبقا نہیں، اگر اِس کو بقا نہیں تو وہ ٹی وی اسکرین پر چمکتی دمکتی اوراُچھلتی کودتی نظر آنے والی چیز کیا ہوتی ہے  ؟  ظاہر ہے کہ یہ وہی تصویر ہے جو کسی وقت لے کر محفوظ کی گئی تھی، صرف اِتنی سی بات ہے کہ کیسٹ کی پٹی میں ایسی فنی جدّت سے کام لیا گیا ہے کہ دیکھنے میں پٹی خالی نظر آتی ہے لیکن ظاہر ہے کہ وہ تصویر معدوم نہیں ہوتی، ورنہ وی سی آر پر دوبارہ کیسے ظاہر ہو سکتی ہے  ؟  '' (اَحسن الفتاوی  ٩/٨٨)
''تصویر اور سی ڈی کے شرعی اَحکام'' نامی رسالہ( مؤلفہ مفتی اَحسان اﷲ صاحب شائق ، مفتی جامعة الرشید کراچی) میں حضرت مولانا محمدیوسف صاحب شہید لدھیانوی رحمة اللہ علیہ کا ایک فتویٰ  نقل کیا ہے جس میں حضرت نے لکھا ہے کہ  :
'' ٹی وی اور ویڈیو فلم کا کیمرہ جو تصویریں لیتا ہے وہ اگرچہ غیر مرئی ہیں لیکن تصویر بہرحال محفوظ ہے او راِس کو ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے ، اِس کو تصویر کے حکم سے خارج نہیں کیا جاسکتا، زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہاتھ سے تصویر بنانے کے فرسودہ نظام کے بجائے سائنسی ترقی نے تصویر سازی کا ایک دقیق طریقہ اِیجاد کیا ہے لیکن جب شارع نے تصویر کو حرام قرار دیا ہے تو تصویر سازی کا خواہ کیسا ہی طریقہ اِیجاد کر لیا جائے، تصویر تو حرام ہی رہے گی۔'' (صفحہ  ٩٤)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter