Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

43 - 65
اوراِستقلال کسی سطح پر بعینہ منعکس او رمحفوظ ہو کر ہو جیسا کہ غیر ڈیجیٹل کیمرہ میں ہوتاہے  یا  بِلا کسی سطح کے برقی ذرّات کی شکل میں محفوظ اور مقید ہو کر ہو جیسا کہ ڈیجیٹل کیمرہ میں ہوتا ہے او رجہاں تک کسی سطح پر مسالہ وغیرہ کے ذریعہ عکس کے بقاء کا مسئلہ ہے تو چونکہ اُس وقت بغیر سطح اور مسالہ کے عکس کو محفوظ کرنے اور باقی رکھنے کی شکل پیدا نہیں ہوئی تھی اِس لیے سطح اور مسالہ کے ذریعہ بقاء کی قید تھی، یہ قید'' قید واقعی '' ہے'' قیداِحترازی'' نہیں لہٰذا اَگر بغیر سطح اور مسالہ کے بھی عکس محفوظ اور باقی رہ جائے تو وہ بھی تصویر محرم میں داخل ہو گا ۔اَحادیث، شراحِ حدیث اور حضرات ِفقہاء کے کلام کے عموم سے بھی اِس کی تائید ہوتی ہے او رحضراتِ اَکابر کی تصریحات سے بھی۔
 ذیل میں اِس مسئلہ سے متعلق حضراتِ اَکابر کی مکمل تصریحات درج ہیں ، مرسلہ مقالہ میں بعض اَکابر کی تصریحات ناقص نقل کی گئی ہیں جس سے اُن اَکابر کے مؤقف او رمنشاء کی صحیح ترجمانی نہیں ہو سکی اور اُس کا رُخ دُوسرا ہو گیا ۔
مولانا ظفر اَحمد صاحب عثمانی   عکس اور فوٹو کے درمیان فرق کرتے ہوئے تحریرفرماتے ہیں  :
 '' سب سے بڑا فرق دونوں میں یہی ہے کہ آئینہ وغیرہ کا عکس پائیدار نہیں ہوتا اور فوٹو کا عکس مسالہ لگا کر قائم کر لیا جاتا ہے، پس وہ اُسی وقت عکس ہے جب تک مسالہ سے اُسے قائم نہ کیا جائے او رجب اُس کو کسی طریقہ سے قائم اور پائیدار کر لیا جائے، وہی تصویر بن جاتا ہے۔'' (اِمدادُ الاحکام  ٤/٣٨٤)
حضرت مولانامفتی محمد شفیع صاحب بانی دارُالعلوم کراچی اپنے رسالہ''آلاتِ جدیدہ کے اَحکام'' میں عکس اور فوٹو کے درمیان فرق پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں  :
''عکس صاحب ِعکس کا ایک عرض ہے جو اُس سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہی وجہ ہے کہ آئینہ ،پانی وغیرہ میں جب تک ذی عکس اُن کے مقابل رہتا ہے تو عکس باقی رہتا ہے او رجب وہ اُن کے محاذات سے ہٹ جائے تو عکس بھی اُس کے ساتھ چل دیتا ہے ، دھوپ میں آدمی کھڑا ہوتا ہے او راُس کا عکس زمین پر پڑتا ہے مگر اُس کا وجود
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter