ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014 |
¾اكستان Ù |
|
''حضرت اِبن ِ عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعًا روایت ہے کہ نبی کریم ۖ نے اِرشاد فرمایا جو شخص جمعہ کے روز مسجد میں آکر چار رکعات نماز اِس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پچاس مرتبہ (سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) پڑھے تو یہ کل دو سو مرتبہ ہوگئی تو اُسے اُس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک جنت میں اپنی منزل نہیں دیکھ لے گا یا اُسے جب تک منزل دِکھا نہ دی جائے گی۔ '' پچاس سال کے گناہ معاف : (٢٧) عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) مِأَتَیْ مَرَّةٍ مُحِیَ عَنْہُ ذُنُوْبُ خَمْسِیْنَ سَنَةً اِلَّا اَنْ یَّکُوْنَ عَلَیْہِ دَیْن ۔'' ( تفسیر قرطبی ج ٨ ص ٨٣٣٩ ) ''حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے(سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد)کو دو سو مرتبہ پڑھا تو اُس کے پچاس سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے مگر شرط یہ ہے کہ وہ مقروض نہ ہو۔ '' جاری ہے