Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

22 - 65
''اَب کھل گئی سچی بات، میں نے پھسلایا تھا اُس کو اور وہ سچا ہے۔'' 
عزیز ِ مصر کے سامنے جب آپ کی بے گناہی ثابت ہوئی تو اُس نے آپ کو باعزت طورپر رہا کرنے کا حکم دیا اور آپ کو اپنا وزیرِ خزانہ مقرر کر لیا۔ آپ کے پاس اِس عہدے پر فائز ہوتے ہی دریا کے پانی میں تیزی آگئی، زمین کثرت سے غلہ اُگانے لگی، سات سالوں میں ہر طرف خوشحالی ہوگئی اِس کے بعد قحط کے سات سال شروع ہوئے۔ قحط نے مصر سے کنعان تک کا علاقہ لپیٹ میں لے لیا جہاں آپ کے بھائی رہائش پذیر تھے۔ 
قحط سالی کے دوران ایک سال حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی اپنا سرمایہ لے کر گندم خریدنے مصر آئے، آپ کے پاس پہنچ کر اُنہوں نے آپ سے گندم طلب کی، آپ نے اُن کو پہچان لیا لیکن وہ نہ پہچان سکے۔ اُن کے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے جس بھائی کو کنویں میں ڈال چکے تھے وہ عزیزِ مصر بن چکا ہے وہ جب گندم خرید کر قیمت اَدا کر چکے تو آپ نے اُن سے فرمایا آئندہ جب غلہ لینے آؤ تو اپنے ساتھ اپنے چھوٹے بھائی بنیامین کو بھی لے کر آنا۔ بنیامین آپ کے حقیقی بھائی تھے، آپ نے اپنے خادم کو حکم دیا کہ اُن کی اَدا کردہ قیمت اُن کے مال میں چھپا دو تاکہ وہ وزیر مصر کو اچھا آدمی سمجھیں اور دوبارہ اپنے بھائی بنیامین کو ساتھ لے کر آئیں۔ اُنہوں نے واپس آکر اپنے والد صاحب کو اِطلاع دی کہ آئندہ صرف اِسی صورت میں غلہ مِل سکے گا جب ہم اپنے بھائی بنیامین کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کو اپنے بیٹے یوسف علیہ السلام کا قصہ یاد آگیا، آپ  نے بنیامین کو اُن کے ساتھ بھیجنے سے اِنکار کردیا اور فرمایا  : 
(ھَلْ اٰمَنُکُمْ عَلَیْہِ اِلاَّ کَمَا اَمِنْتُکُمْ  عَلٰی اَخِیْہِ مِنْ قَبْلُ)    ١  
''میں کیا اِعتبار کروں تمہارا اِس پر، مگر وہی جیسا اِعتبار کیا تھا اِس کے بھائی پر اِس سے پہلے۔'' 
  ١   سُورۂ یوسف :  ٦٤

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter