Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

21 - 65
حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب کی تعبیر دی کہ مصر میں سات سال ایسے خوشحالی اور فراوانی کے آئیں گے کہ اُن میں ہر چیز کی کثرت اور بہتات ہوگی پھر اُس کے بعد اگلے سات سالوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے زمین خشک ہوجائے گی اور غلہ واَناج کی کمی ہوجائے گی پھر اِس کے بعد بارش کی کثرت کی وجہ سے ہر چیز کی فراوانی ہوجائے گی ۔ آپ نے اہلِ مصر کو نصیحت فرمائی کہ وہ خوشحالی کے زمانے میں خوب کاشتکاری کریں اور قحط سالی کے وقت کے لیے ذخیرہ اَندوزی کر لیں تاکہ جمع شدہ غلہ قحط سالی میں کام آسکے۔ ساقی نے بادشاہ کو جا کر تعبیر بتلادی۔ اپنے خواب کی تعبیر سن کر بادشاہ کو آپ کے علم و حکمت کی گہرائی کا اَندزہ ہوا چنانچہ اُس نے حکم دیا کہ آپ کو جیل سے رہا کیا جائے تاکہ وہ آپ کو اپنا مشیر بنا کر اَراکین ِسلطنت میں شامل کر سکے۔ قاصد نے واپس جا کر آپ کو عزیز مصر کے پاس حاضر ہونے کا کہا لیکن آپ نے اُس وقت تک جیل سے رہا ہونے سے اِنکار کردیا جب تک عزیز مصر کی بیوی والے قضیہ میں آپ کی براء ت ظاہر نہ ہوجائے، آپ نے قاصد سے فرمایا  : 
( اِرْجِعْ اِلٰی رَبِّکِ فَاسْئَلْہُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ الّٰتِیْ قَطَّعْنَ اَیْدِیَھُنَّ اِنَّ رَبِّیْ بِکَیْدِھِنَّ عَلِیْم )   ١  
''لوٹ جا اپنے مالک کے پاس  !  اور پوچھ اُس سے کیا حقیقت ہے اُن عورتوں کی جنہوں نے کاٹے تھے اپنے ہاتھ۔ میرا رب تو اُن کا فریب جانتا ہے۔'' 
جب عزیز ِ مصر کو اِس واقعہ کی طرف آپ کی رغبت کا علم ہوا تو اُس نے عورتوں کو حاضر کیے جانے کا حکم دیا، جب وہ حاضر ہوگئیں تو بادشاہ نے اُن سے اُس واقعہ کے بارے میں پوچھا، اُنہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے بری ہونے کی گواہی دی نیز عزیز مصر کی بیوی نے بھی اپنے جرم کا اِعتراف کر لیا اور کہنے لگی  : 
( اَلْئٰنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ اَنَا رَاوَدْتُّہ عَنْ نَّفْسِہ وَاِنَّہ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ )   ٢  
  ١   سُورۂ یوسف :  ٥٠      ٢   سُورۂ یوسف :  ٥١

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter