(١٥٤٤) وان اقام الزوج البینة علی سکوتہا ثبت النکاح ) ١ لانہ نور دعواہ بالحجة ٢ وان لم تکن لہ بینة فلایمین علیہا عندابی حنیفة وہی مسألة الاستحلاف فی الاشیاء الستة وسیاتیک فی الدعوی ان شاء اللہ (١٥٤٥) ویجوز نکاح الصغیر والصغیرة اذا زوجہما الولیّ بکرا کانت
الخیار اس کا انکار کیا تو اس کی بات نہیں مانی جائے گی، اس لئے کہ بیع لازم ہو نے کے بعد اس کا انکار کر رہا ہے ۔
ترجمہ : (١٥٤٤) اگر شوہر نے عورت کے چپ رہنے پر گواہ پیش کر دیا تو نکاح ثابت ہو جائے گا ۔
ترجمہ : ١ اس لئے کہ اپنے دعوی کو حجت کے ساتھ منور کر دیا ۔
تشریح : اوپر کے مسئلے میں شوہر مدعی ہے اور عورت منکرہ ہے اس لئے شوہر پر گواہ لازم ہے ، اس لئے اگر شوہر نے عورت کے چپ رہنے پر گواہ پیش کر دیا تو نکاح ہو جائے گا ، اس لئے کہ اپنے دعوی کو حجت کے ساتھ مضبوط کر دیا اور منور کر دیا ۔
ترجمہ : ٢ اور اگر شوہر کے پاس بینہ نہیںہے تو عورت پر قسم نہیں ہے امام ابو حنیفہ کے نزدیک ۔ اور یہ چھ چیزوں میں قسم کھلانے کا مسئلہ ہے ، اور اس کی بحث ان شاء اللہ کتاب الدعوی میںآئے گی۔
تشریح : شوہر مدعی کے پاس گواہ نہیں ہے تو قاعدے کے اعتبار سے عورت منکرہ سے قسم لینی چا ہئے تب اس کی بات ماننی چا ہئے ، لیکن امام ابو حنیفہ کے نزدیک چھ جگہیں ایسی ہیں کہ وہاں بغیر قسم کے ہی اس کی بات مان لی جاتی ہے وہاں اس کے دعوی پر قسم نہیں کھلوائی جا تی ، وہ چھ جگہ ، بلکہ آٹھ جگہ یہ ہیں۔ امام ابو حنیفہ کے نزدیک ان آٹھ جگہوں پر منکر کو قسم نہیں کھلوائی جائے گی (١) نکاح (٢) رجعت کرنے پر(٣) ایلاء میں ،عورت واپس کرنا جس کو فئی کہتے ہیں (٤) غلامیت (٥) ام ولد بنانا (٦) نسب (٧) ولاء (٨) حدود۔ان چیزوں میں منکر پر قسم نہیں ہے صرف اس کے کہنے پر بات مان لی جائے گی ۔
وجہ : امام ابو حنیفہ کے نزدیک قسم کھانے سے انکا ر کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ یہ چیز تو تمہاری نہیں ہے لیکن اللہ کا اتنا عظیم کون لیتا ہے، اس لئے چلو مہربانی کر کے یہ چیز تمکو دے دیتا ہوں ، اور یہ چیز بضعہ ہے یا غلامیت میں جسم ہے ، اور وہ ایسا نہیں ہے کہ کسی کی ملکیت نہ ہو پھر بھی اس کو دے دیا جائے ، اس لئے ان میں قسم ہی نہ کھلوائی جائے ۔
فائدہ : اور صاحبین کے نزدیک ان جگہوں میں بھی منکر سے قسم لی جائے گی۔اس کی تفصیل کتاب الدعوی میں آئے گی۔
وجہ : صاحبین کے نزدیک قسم کھا نے سے انکار کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ میں اس لئے قسم نہیں کھا تا ہوں کہ واقعی یہ چیز تمہاری ہے ، اور اوپر کی چیز بضعہ اور جسم ایسی چیز ہے کہ واقعی کسی کی ملکیت ہو تو اس کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس لئے اوپر کی باتوں میںقسم کھلوئی جائے گی ۔
ترجمہ : (١٥٤٥)جائز ہے چھوٹے بچے اور چھوٹی بچی کا نکاح جبکہ شادی کرائی ہو ان دونوں کے ولی نے،چھوٹی بچی باکرہ ہو یا