(فصل فی الطلاق قبل الدخول)
(١٨٠١) واذا طلق الرجل امرأتہ ثلثا قبل الدخول بہا وقعن علیہا )
(فصل فی الطلاق قبل الدخول )
ضروری نوٹ : غیر مدخول بھا عورت کے بارے میں یہ پانچ باتیں یاد رکھیں ۔جس عورت سے نکاح کرنے کے بعد ابھی تک وطی نہیں کی ہے یا خلوت صحیحہ نہیں کی ہے جو وطی کے درجے میں ہے ، اس کو غیر مدخول بھا عورت کہتے ہیں ، اور جس سے وطی کر چکا ہو اس کو مدخول بھا کہتے ہیں ۔ ]١[غیر مدخول بھا کو تین طلاقیں ایک ساتھ دے تو سب واقع ہو جائیں گی، اور اب بغیر حلالے کے پہلے شوہر سے نکاح کر نا حلال نہیں ہو گا ، ]٢[ اور اگر تفریق کر کے طلاق دے مثلا : انت طالق انت طالق ، انت طالق ، کہے تو پہلی طلاق واقع ہو گی اور باقی دو طلاقیں بیکار ہو جائیں گی ، ]٣[ غیر مدخول بھا عورت پر عدت نہیں ہے اس لئے جیسے ہی طلاق واقع ہوئی تو بغیر عدت کے چلی جائے گی ، ]٤[ اور چونکہ عدت نہیں ہے اس لئے شوہر اس سے رجعت بھی نہیں کر سکتا ،]٥[ اور گویا کہ غیر مدخول بھا عورت پر طلاق بائنہ ہی ہو تی ہے طلاق رجعی نہیں ہو تی ۔
(١)اس کی دلیل یہ آیت ہے ۔یایھا الذین آمنو اذا نکحتم المؤمنات ثم طلقتموھن من قبل ان تمسوھن فما لکم علیھن من عدة تعتدونھا فمتعوھن و سرحوھن سراحا جمیلا۔(آیت ٤٩، سورة الاحزاب ٣٣) اس آیت میں ہے کہ دخول سے پہلے طلاق دی ہو تو اس پر عدت نہیں ہے ۔ (٢) اس اثر میں ہے ۔ عن ابن عباس قال اذا طلقھا ثلاثا قبل ان یدخل بھا لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ ، و لو قالھا تتری بانت بالاولی ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی الرجل یقول لامرأتہ : انت طالق انت طالق ، انت طالق ، قبل ان یدخل علیھا متی یقع علیھا ، ج رابع ، ص ٧٠، نمبر ١٧٨٧١ مصنف عبد الرزاق ، باب طلاق البکر ، ج سادس ، ص ٢٦٣، نمبر ١١١٢٥) اس اثر میں ہے کہ غیر مدخول بھا کو بیک وقت تین طلاقیں دی تو تینوں واقع ہوں گی ، اور اگر تفریق کر کے دی تو پہلی سے بائنہ ہو جائے گی ۔(٣)عن الحکم فی الرجل یقول لامرأتہ ، انت طالق انت طالق ، انت طالق قال : بانت بالاولی و الاخریان لیستا بشیء قال قلت من قال ھذا ؟ قال علی و زید و غیرھما ، یعنی قبل ان یدخل ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی الرجل یقول لامرأتہ : انت طالق، انت طالق ، انت طالق ، قبل ان یدخل علیھا متی یقع علیھا ، ج رابع ، ص ٦٩، نمبر ١٧٨٦٥ مصنف عبد الرزاق ، باب طلاق البکر ، ج سادس ، ص ٢٦٣، نمبر ١١١٢٥) اس اثر میں ہے کہ انت طالق الگ الگ کرکے دیا تو پہلی سے بائنہ ہو گی اور باقی دو طلاق بیکار چلی جائے گی ۔
ترجمہ: ( ١٨٠١) اگر مرد اپنی بیوی کودخول سے پہلے تین طلاق دے تو سب واقع ہو جائے گی