Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

240 - 465
(باب المھرعلی شیء حرام ) 
 (١٦٥٠) واذا تزوج النصرانی نصرانےة علیٰ میتة اوعلیٰ غیرمہر وذٰلک فی دینہم جائز ودخل بہا او طلقہا قبل الدخول بہا اومات عنہا فلیس لہا مہر وکذٰلک الحر بیان فی دار الحرب ) ١ وہذا عند ابی حنیفة وہو قولہما فی الحربیین  ٢   واما فی الذمےة فلہا مہر مثلہا ان مات عنہا اودخل بہا والمتعة ان طلقہا قبل الدخول بہا 

(باب المھرعلی شیء حرام )
ترجمہ: ( ١٦٥٠)   نصرانی نے نصرانیہ عورت سے مردار پر نکاح کیا ، یا بغیر مہر کے نکاح کیا اوریہ اسکے دین میں جائز ہے اور اس سے دخول کیا یا دخول سے پہلے طلاق دیا یا عورت چھوڑ کر مر گیا تو عورت کو مہر نہیں ملے گا ، اور اسی طرح مسئلہ ہے جب دو حربیوں نے دار الحرب میں نکاح کر لیا ہو ۔ 
ترجمہ:    ١   اور یہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ہے ، اور حربی کے بارے میں یہی قول صاحبین کا ہے ۔ 
تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ غیر مسلم نے ایسی چیز مہر میں متعین کیا جو اسلام میںجائز نہیں ہے تو اس پر شریعت اسلامی کااحکام جاری کریں یا اس کو اس کے مذہب پر چھوڑ دیں ! تو امام ابو حنیفہ  کی رائے ہے کہ دار الحرب والوں پر شرعی احکام جاری نہیں ہو گا کیونکہ اس کا ملک الگ ہے ، اور جو غیر مسلم دار الاسلام میں ذمی بن کر رہتا ہے تو اس کے خصوصی مذہب میں دخل دینے کی اجازت نہیں ہے ، البتہ جو حکم اسلامی شریعت کے تحت میں آسکتا ہے اس میں ہم اس کے معاملے میں دخل انداز ہوسکتے ہیں، اگر وہ ہمارے دار القضاء میں فیصلے کے لئے آگئے  ۔اب صورت مسئلہ یہ ہے کہ نصرانی نے نصرانیہ عورت سے]١[ مردار پر نکاح  کیا ]٢[ یا بغیر مہر کے نکاح کیا اور یہ اس کے مذہب میں جائز بھی ہو ، اور دخول کیا ہو ، یا دخول سے پہلے طلاق ہوئی ہو ، یا عورت چھوڑ کر شوہر کا انتقال ہوا ہو تو ان صورتوں میں عورت کو کچھ نہیں ملے گا ۔ اسی طرح حربی مرد اور حربی عورت نے مردار پر نکاح کیا یا بغیر مہر کے نکاح کیا ، اور دخول ہوا ہو ، یا دخول سے پہلے طلاق ہوئی ہو یا عورت چھوڑ کر شوہر مرا ہو تو حربی عورت کو مہر نہیں ملے گا ۔       
 وجہ :   اگر میاںبیوی مسلمان ہو تے تو ان سب صورتوں میں مہر مثل لازم ہو نا چا ہئے تھا کیونکہ مہر متعین نہیں ہے یا حرام چیز مہر ہے اور مہر مثل اسلامی شریعت ہے جو غیر مسلم پر نافذ نہیں کر سکتے اس لئے عورت کے لئے کچھ نہیں ہو گا ۔
ترجمہ:  ٢   بہر حال ذمی کے بارے میں تو عورت کے لئے مہر مثل ہو گا اگر شوہر مر گیا یا اس سے دخول کیا ، اور متعہ ہو گا اگر اس سے دخول سے پہلے طلاق دی ۔ 
تشریح :  صاحبین  فر ما تے ہیں کہ حربی دوسرے ملک کا ہے اس لئے ہمارا قانون اس پر نہیں چلے گا اس لئے اس کی بیوی کو کچھ 

Flag Counter