Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

217 - 465
(١٦٣٢) قال  ومہر مثلہا یعتبر باخواتہا وعماتہا وبنات اعمامہا ) ١ لقول ابن مسعود لہا مہر مثل نسائہا لاوکس فیہ ولا شطط ٢ وہن اقارب الاب ولان الانسان من جنس قوم ابیہ وقیمة الشیٔ انما تعرف بالنظر فی قیمة جنسہ (١٦٣٣)ولایعتبر بامہا وخالتہا اذا لم تکونا من قبیلتہا 

(  مہر مثل کا بیان  )
ترجمہ  :  (١٦٣٢)  اس کے مہر مثل کا اعتبار کیا جائے گا اس کی بہنوں،پھوپیوں اور چچازاد بہنوں سے۔ 
ترجمہ  :    ١  عبد اللہ ابن مسعود  کے قول کی وجہ سے کہ اس کے لئے اسکی عورتوں کے مہر کے مثل ہو گا ، نہ کم ہو اور نہ زیادہ ہو۔   
تشریح:  مہر مثل کا مطلب یہ ہے کہ اس خاندان کی قریبی عورتوں مثلا بہن، پھوپی، چچازاد بہن کا جو مہر ہے ان مہروں کے مثل ان کا مہر ہواس کو مہر مثل کہتے ہیں۔ 
لغت:   وکس : نقصان ، گھٹنا۔شطط : زیادتی کر نا ۔ 
وجہ: (١) مہر کا اعتبار خاندان کی عورتوں کے ساتھ ہے  حدیث میں ہے کہ عبد اللہ بن مسعود نے عورت کے لئے مہر مثل کا فیصلہ کیا حدیث یہ ہے۔عن ابن مسعود انہ سئل عن رجل تزوج امرأة ولم یفرض لھا صداقا ولم یدخل بھا حتی مات فقال ابن مسعود لھا مثل صداق نسائھا لا وکس ولا شطط و علیھا العدة و لھا المیراث فقام معقل ابن سنان الاشجعی فقال : قضی رسول اللہ  ۖ فی بروع بنت واشق ، امراة منا مثل ما قضیت ، ففرح بھا ابن مسعود ۔ (ترمذی شریف، باب ماجاء فی الرجل یتزوج المرأة فیموت عنھا قبل ان یفرض لھا، ص ٢١٧ ،نمبر ١١٤٥ ابو داؤدد شریف، باب فیمن تزوج ولم یسم لھا صداقا حتی مات ،ص ٢٩٥ ،نمبر ٢١١٦) اس حدیث میں ہے٫  لھا مثل صداق نسائھا لا وکس ولا شطط، جس کا مطلب یہ ہے کہ خاندان کی عورت کا جو مہر ہے وہ مہر مثل ہے۔نہ اس سے کم ہو اور نہ زیادہ ہو۔اور خاندان کی عورتیں بہن، پھوپیاں اور چچازاد بہن ہوتی ہیں۔اس لئے انہیں عورتوں کے مہر کو مہر مثل کہتے ہیں۔
ترجمہ  :  ٢  وہ عورتیں اپ کے رشتہ دار ہیں ، اور اس لئے کہ انسان اپنے باپ کی قوم جنس سے ہیں اور کسی چیز کی قیمت اس کی جنس کی قیمت میں غور کر کے پہچانی جا تی ہے ۔ 
تشریح :   باپ کی نسل جو عورتیں ہیں ، مثلابہن، پھوپیاں اور چچازاد بہن ،وہ مراد ہیں اس لئے کہ یہ عورتیں باپ کی قوم کی جنس سے ہیں، اور کسی چیز کی قیمت پہچا ننا ہو تو اس کی جنس کی قیمت دیکھنی ہو گی ، اسی طرح کسی عورت کا مہر دیکھنا ہو تو اس کے باپ کے خاندان کی عورت جو اس کی جنس کی ہے اس کا مہر دیکھنا ہو گا ، اور اسی کے مہر کو مہر مثل کہتے ہیں ۔  
ترجمہ  :  (١٦٣٣)  مہر مثل کا اعتبار نہیں کیا جائے گا اس کی ماں کے ساتھ اور اس کی خالہ کے ساتھ اگر وہ عورت کے قبیلے سے 

Flag Counter