Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

80 - 465
(باب فی الاولیاء والاکفائ) 
(١٥٣٣) وینعقد نکاح الحرة العاقلة البالغة برضائہا وان لم یعقد علیہا ولی بکراً کانت اوثیبا ) ١ عندابی حنیفة وابی یوسف فی ظاہر الرواےة 

باب فی الاولیاء و الاکفائ
(  باکرہ اور ثیبہ کے لئے ولی کے احکام  )
ضروری نوٹ :  اولیاء ولی کی جمع ہے ، اور ولی ولایت سے مأخوذ ہے ، ولایت کا ترجمہ ہے حکم کو دوسرے پر نافذ کر نا ، چونکہ نکاح کا ولی عورت پر نکاح کا حکم نافذ کر تا ہے اس لئے اس کو ولی کہتے ہیں ۔اکفاء : کفو کی جمع ہے ، نظیر اور ہمسر کو کفو کہتے ہیں ۔
ترجمہ : (١٥٣٣)منعقد ہوتا ہے آزاد،بالغہ اور عاقلہ عورت کا نکاح اس کی رضامندی سے اگر چہ نہ عقد کیا ہو اس کے ولی نے 
ترجمہ :    ١  امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف کے نزدیک ظاہر روایت میں باکرہ عورت ہو یا ثیبہ۔  
تشریح :  عورت آزاد ہو ،عاقلہ ہو اور بالغہ ہو چاہے وہ باکرہ ہو چاہے ثیبہ ہو اگر وہ بغیر ولی کی اجازت کے خود شادی کرے تو نکاح منعقد ہو جائے گا۔یہ امام ابو حنیفہ کی رائے ہے، اور امام ابو یوسف  کی ظاہر روایت ہے۔  
وجہ:  (١) وہ عاقلہ ، بالغہ اور آزاد ہے اس لئے معاملہ اس کے ہاتھ میں ہے تو جس طرح اپنے مال کی بیع و شراء کر سکتی ہے اسی طرح نکاح بھی کر سکتی ہے۔البتہ خود نکاح کرنا بے شرمی کی علامت ہے اس لئے ایسا کرنا اچھا نہیں ہے (٢)آیت سے پتہ چلتا ہے کہ خود وہ نکاح کر سکتی ہے۔اذا طلقتم النساء فبلغن اجلھن فلا تعضلوھن ان ینکحن ازواجھن اذا تراضوا بینھم بالمعروف ۔ (آیت ٢٣٢، سورة البقرة٢) اس آیت میں ہے کہ عورتیں خود شادی کریں تو اے اولیاء تم ان کو مت روکو۔جس سے معلوم ہوا کہ وہ بغیر اولیاء کے خود شادی کرسکتی ہیں (٣) حدیث میں بھی اس کا ثبوت ہے۔ان ابا ھریرةان النبی ۖ قال لا تنکح الایم حتی تستأمر ولا تنکح البکر حتی تستأذن قالوا یارسول اللہ ۖ کیف اذنھا ؟ قال ان تسکت ۔ (بخاری شریف ، باب لا ینکح الاب وغیرہ البکر والثیب الا برضاھا ،ص ٧٧١ ،نمبر ٥١٣٦ مسلم شریف ، استئذان الثیب فی النکاح بالنطق والبکر بالسکوت ،ص ٤٥٥ ،نمبر ١٤١٩ ٣٤٧٣ ابو داؤد شریف ، باب فی الاستیمار ،ص ٢٩٢ ،نمبر ٢٠٩٢ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی استیمار البکروالثیب ،ص ٢١٠ ،نمبر ١١٠٧)اس حدیث میں ہے کہ ثیبہ اور باکرہ سے جب تک اجازت نہ لے لی جائے تب تک نکاح نہ کیا جائے یہ دلیل ہے اس بات کی کہ اصل حق عورت کوہے۔اس لئے بغیرولی کے بھی وہ شادی کرلے تو شادی ہو جائے گی (٤) دوسری حدیث میں ہے۔عن خنساء بنت حذام الانصاریة ان اباھا زوجھا وہی ثیب فکرھت ذلک فاتت رسول اللہ فرد نکاحہ ، (بخاری شریف ، باب اذ زوج الرجل ابنتہ وھی کارھة فنکاحہ مردود ،ص ٧٧١ ،نمبر ٥١٣٨ ابو داؤد شریف ،

Flag Counter