Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

154 - 465
(باب المہر) 
(١٥٨٣) قال ویصح النکاح وان لم یسم فیہ مہرا ) ١ لان النکاح عقد انضمام وازدواج  لغةً فیتم بالزوجین  

(باب المھر)
 ضروری نوٹ :   عورت سے نکاح کرتے وقت جو بضع کی قیمت متعین کرتے ہیں اس کو مہر کہتے ہیں ، اس کا ثبوت اس آیت سے ہے(١)و آتو النساء صدقتھن نحلة ( آیت ٤، سورة النساء ٤) (٢)  و احل لکم ما وراء ذالکم ان تبتغوا باموالکم محصنین غیر مصافحین ۔ ( آیت ٢٤، سورة النساء ٤)(٣) او تفرضولھن فریضة ( آیت ٢٣٦، سورة البقرة ٢)(٤) اس حدیث میں مہر کا ثبوت ہے ۔ عن سھل بن سعد أن النبی  ۖ قال لرجل : تزوج و لو بخاتم من حدید ۔ ( بخاری شریف ، باب المھر بالعروض و خاتم من حدید ، ص ٩٢١، نمبر ٥١٥٠) اس حدیث میں بھی مہر کا ثبوت ہے ۔  
ترجمہ :  (١٥٨٣)  اور صحیح ہے نکاح اگر چہ متعین نہیں کیا ہو اس میں مہر ۔
 تشریح:   نکاح کرتے وقت مہر کا نام لے یا نہ لے دونوں صورتوں میں نکاح درست ہے۔  
وجہ: (١) اس آیت میں اس کا اشارہ ہے ۔  لا جناح علیکم ان طلقتم النساء ما لم تمسوھن أو تفرضوالھن فریضہ و متعوھن علی الموسع قدرہ و علی المقتر قدرہ متاعا بالمعروف حقا علی المحسنین ۔ ( آیت ٢٣٦، سورة البقرة٢) اس آیت میں ہے کہ جس عورت کا مہر متعین نہیں کیا ہو اور طلاق دے دیا ہو تو اس کو کچھ فائدہ اٹھانے دیا جائے گا یعنی متعہ دیا جائے گا ، جس سے معلوم ہوا کہ بغیر مہر متعین کئے ہوئے بھی نکاح ہو سکتا ہے ۔(٢) اس حدیث میں اس کی وضاحت ہے۔  عن عقبة بن عامر ان النبی ۖ قال لرجل أترضی ان أزوجک فلانة ؟ قال نعم و قال للمرأة ترضین ان أزوجک فلانا ؟ قالت نعم فزوج أحدھما صاحبہ فدخل بھا الرجل و لم یفرض لھا صداقا و لم یعطھا شیئا و کان ممن شھد الحدیبة ( ابو داود شریف ، باب فیمن تزوج و لم یسم لھا صداقا حتی مات ، ص ٣٠٦، نمبر ٢١١٧) اس حدیث میں ہے کہ مہر متعین نہیں فر ما یا پھر بھی نکاح ہو گیا ۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ
 ترجمہ :   ١  اس لئے کہ نکاح کا لغوی معنی ہے انضمام اور ازواج اس لئے میاں بیوی سے پورا ہو جائے گا ۔
تشریح :  مہر کے بغیر نکاح ہو جائے گا اس کی یہ دلیل عقلی ہے ، کہ نکاح کا لغوی معنی ہے انضمام یعنی ملانا اس لئے میاں بیوی مل گئے تو نکاح کا معنی پا یا گیا اس لئے ایجاب اور قبول سے نکاح ہو جائے گا چا ہے مہر کا ذکر کرے یا نہ کرے ۔ 
لغت:   نکح : شادی کر نا ۔ انضم : ملنا ۔ زوج : نکاح کر نا ، میاں بیوی کا جوڑا ہو نا ۔

Flag Counter