Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

91 - 465
٢ ولان النطق لایعد عیبا منہا وقل الحیاء بالممارسة فلا مانع من النطق فی حقہا (١٥٤١) واذا زالت بکارتہا بوثبةٍ او حیضة اوجراحة اوتعنیس فہی فی حکم الابکار ) 

ہوں۔  
وجہ: (١)  یہ شوہر کے پاس رہ کر کم شرمیلی ہو گئی ہے۔اس لئے زبان سے کہنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرے گی(٢)  صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے ۔ ان ابا ھریرة حدثھم ان النبی ۖ قال لا تنکح الایم حتی تستامر۔ (بخاری شریف ، باب لا ینکح الاب وغیرہ البکر والثیب الا برضاھا ص ٧٧١ نمبر ٥١٣٦ مسلم شریف ، باب استیذان الثیب فی النکاح بالنطق والبکر بالسکوت ص ٤٥٥ نمبر ٣٤٧٦١٤٢١)  اس حدیث میں تستامر کا لفظ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے مشورہ کیا جائے گا اور مشورہ اسی وقت ہوگا جب وہ بات کرے گی۔اس لئے ثیبہ زبان سے اجازت دے گی (٣) ابن ماجہ شریف مین صراحت ہے۔عن عدی الکندی قال قال رسول اللہ الثیب تعرب عن نفسھا والبکر رضاھا صمتھا ۔ (ابن ماجہ شریف ، باب استمار البکر والثیب ص ٢٦٨ نمبر ١٨٧٢) اس حدیث میں ہے کہ ثیبہ اپنی ذات کے بارے میں وضاحت کرے گی۔
ترجمہ : ٢  اور اس لئے کہ بو لنا اس سے عیب شمار نہیں کیا جا تا ہے اور شوہر کے ساتھ ملنے کی وجہ سے شرمندگی کم ہو گئی اس لئے اس کے حق میں بولنے سے مانع نہیں ہے ۔ 
تشریح :  یہ دلیل عقلی ہے کہ جو عورت شوہرسے مل چکی ہے وہ شادی کے بارے میں بو لے تو معاشرے میں اس کو عیب شمار نہیں کیا جا تا ہے ، پھر شوہر کے ساتھ مسلسل رہنے کی وجہ سے شرمندگی بھی کم ہو گئی ہے زبان سے اجازت دینے میں کوئی مانع نہیں ہے ۔ 
لغت : ۔ثیبة : جس عورت سے شوہر وطی کر چکا ہو اس کو ثیبہ کہتے ہیں ۔ ممارست : مرس سے مشتق ہے ، ملنا اور دیر تک رہنا ۔  
ترجمہ : (١٥٤١)اگر بکارت زائل ہو جائے عورت کا کنوار پن کودنے کی وجہ سے یا حیض کی وجہ سے یا زخم کی وجہ سے یا دیر تک بیٹھی رہنے کی وجہ سے تو وہ باکرہ کے حکم میں ہے۔  
تشریح:   لڑکی کو حیض آیا جس کی وجہ سے پردۂ بکارت ٹوٹ گیا یا زخم کی وجہ سے یا کودنے کی وجہ سے یا ایک مدت دراز تک شادی نہ کر پائی جس کی وجہ سے کنوار پن کا جو پردہ ہوتا ہے وہ ٹوٹ گیا تب بھی وہ عورت شادی کی اجازت دینے میں چپ رہنا یا ہنسنا اجازت سمجھی جائے گی اور اس کا حکم خالص باکرہ کا حکم ہوگا ۔
 وجہ:  (١) ان عورتوں سے اب تک کسی مرد نے صحبت نہیں کی ہے ۔ان سے جو بھی صحبت کرے گا وہ پہلی مرتبہ ہی صحبت کرنے والا ہوگا اس لئے یہ عورتیں باکرہ ہی ہیں(٢) ان عورتوں کا تعلق ابھی تک شوہر سے نہیں ہوا ہے اس لئے ان میں اتنی ہی شرم ہے جتنی باکرہ عورت میں۔اس لئے ان لوگوں کا چپ رہنا بھی اجازت سمجھی جائے گی۔  

Flag Counter