٣ بخلاف ما اذا کان المستامر رسول الولی لانہ قائم مقامہ (١٥٣٧) وتعتبر فی الاستیمار تسمےة الزوج علی وجہٍ تقع بہ المعرفة ) ١ لتظہر رغبتہا فیہ من رغبتہا عنہ (١٥٣٨) ولاتشترط تسمےة المہر ) ١ ہو الصحیح لان النکاح صحیح بدونہ (١٥٣٩) ولوزوجہا فبلغہا الخبر فسکتت فہو علی ماذکرنا ) ١ لان وجہ الدلالة فی السکوت لایختلف
ترجمہ : ٣ بخلاف جبکہ اجازت طلب کر نے والا ولی کا قاصد ہو اس لئے کہ وہ ولی کے قائم مقام ہے ۔
تشریح : اگر ولی نے اجازت طلب کر نے کے لئے اپنا قاصد بھیجا تو چونکہ وہ ولی کے قائم مقام ہو تا ہے اس لئے انکے سامنے بھی چپ رہنا ، اور ہنسنا اجازت شمار ہو گی ۔ ۔ المستامر : امر سے مشتق ہے ، اجازت طلب کر نے والا ۔ رسول : قاصد ۔
ترجمہ : ( ١٥٣٧) اجازت طلب کر نے میں اعتبار کیا جائے گا اس طرح شوہر کے نام کا کہ اس سے شوہر کا پہچان واقع ہو جائے۔
ترجمہ : ١ تاکہ اس کی رغبت اس کی بے رغبتی سے ممتاز ہو جائے ۔
تشریح : جس وقت باکرہ بالغہ سے نکاح کی اجازت لے رہا ہو تو جس آدمی سے نکاح کرا رہا ہو اس کا نام لے اور اس طرح تعارف کرائے کہ لڑکی اس کو پہچان لے ، اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ لڑکی اس سے شادی کر نے میں رغبت کا اظہار کرتی ہے یا بے رغبتی کا اظہار کرتی ہے، اور اگر اس طرح شوہر کا نام لیا کہ لڑکی اس کو پہچان نہ سکی اور ہاں یا نا کہہ دیا تو اس اجازت یا انکار کا اعتبار نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اس کے ساتھ زندگی گزار نا ہے اس آدمی کو پہچاننا اور اسکی خوبی اور خامی پہچاننا ضروری ہے ۔
ترجمہ : (١٥٣٨) اور نہیں شرط لگائی گئی ہے مہر کے ذکر کی ، یہی صحیح ہے ۔
ترجمہ : ١ اس لئے کہ نکاح بغیر مہر کے بھی درست ہے ۔
تشریح : باکرہ بالغہ سے یاثیبہ سے نکاح کے اجازت لیتے وقت کتنا مہر ہو گا اس کے ذکر کر نے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ، البتہ کر دے تو بہتر ہے ، صحیح روایت یہی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ مہر کے بغیر بھی نکاح ہو جا تا ہے اس لئے اس کے ذکر کی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمہ : ( ١٥٣٩) اگر لڑکی کو نکاح کی خبر پہونچی اور وہ چپ رہی تو وہ حکم اسی تفصیل پر ہے جو میں نے ذکر کیا ۔
ترجمہ : ١ اس لئے کہ دلالت کی وجہ چپ رہنے میں مختلف نہیں ہو تی ہے ۔
تشریح : ولی نے لڑکی کی شادی کرائی پھر اس کو شادی کی خبر دی تو اگر خبر دینے والا ولی ہے تو اس کے سامنے چپ رہنا ، اور ہنسنا بھی اجازت ہو گی ، اور اگر خبر دینے والا ولی کا قاصد ہے تو بھی چپ رہنا ، اور ہنسنا اجازت ہو گی ، اور خبر دینے والا ولی کے علاوہ ہے تو