Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

88 - 465
٤ واذا بکت بلا صوتٍ لم یکن رداً (١٥٣٦)قال   وان فعل ہذا غیر الولی ] یعنی استامر غیر الولی او ولیّ غیرہ اولی منہ[  لم یکن رضا حتی تتکلم بہ ) ١ لان ہذا السکوت لقلة الالتفات الی کلامہ فلم یقع دلالةً علی الرضاء ٢ ولو وقع فہو محتمل والاکتفاء بمثلہ للحاجة ولاحاجة فی حق غیر الاولیاء 

اصول :  جو حرکت اجازت پر دلالت ہو گی وہ اجازت سمجھی جائے گی ۔ اور جو حرکت انکار پر دلالت ہو گی وہ انکار سمجھی جائے گی ۔ 
ترجمہ : ٤  اگر بغیر آواز کے روئی تو یہ رد نہیں ہو گا ۔ 
تشریح :   رونے کی دو قسم ہے ]١[ چلا کر رو نا اور شور مچانا یہ انکار کی دلیل ہے ، لیکن بغیر آواز کے رونا یہ خوشی کی دلیل ہے ، اس لئے اگر بغیر آواز کے روئی تو اس سے اجازت شمار کی جائے گی ۔
 ترجمہ : (١٥٣٦)  اور اگر یہ اجازت ولی کے علاوہ نے لی ] یعنی ولی کے علاوہ نے اجازت لی ، یا اس کے علاوہ اس سے افضل ولی تھا [ تو عورت کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کہ بات نہ کرے ۔ 
تشریح :  ولی اگر بالغہ باکرہ سے اجازت لے تو  اس کا چپ رہنا  اور ہنسنا اور بغیر آواز کے رونا بھی اجازت ہے ،اور ولی کے علاوہ نے اجازت لی تو اس کے سامنے کلام سے اجازت دینا ہو گا ، جس طرح ثیبہ سے اجازت لے تو کلام سے اجازت ضروری ہے چپ رہنے ، ہنسنے اور رونے سے اجازت نہیں سمجھی جائے گی ، کیونکہ ان لو گوں کو اجازت دینے میں اتنی شرم نہیںہو تی ہے ۔ 
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ یہ چپ رہنا اس کے کلام کی طرف قلت التفات کی وجہ سے ہے اس لئے رضامندی پر دلالت واقع نہیں ہو گی۔
تشریح :   یہ دلیل عقلی ہے ، کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ لڑکی اس وجہ سے چپ رہی ہو کہ غیر ولی کی بات کی طرف توجہ ہی نہیں دینا چا ہتی اس لئے چپ رہنا اجازت کی دلیل نہیں ہے اس لئے صراحت سے اجازت دینی ہو گی ۔ 
 ترجمہ :  ٢  اور اگر واقع ہو بھی گئی تو اس میں احتمال ہے اور اس جیسے میں ضرورت کی وجہ سے اکتفاء کیا جا تا ہے اور ولی کے علاوہ کے حق میں کوئی حاجت نہیں ہے ۔
تشریح :  چپ رہنے اور ہنسنے میں احتمال ہے کہ اجازت دی ہو اور یہ بھی احتمال ہے کہ انکار کیا ہو اور احتمال والے جملے میں ضرورت کے موقع پر اجازت شمار کی جائے ، لیکن جہاں ضرورت نہیں ہے وہاں اس سے اجازت شمار نہیں کی جائے گی ، اور غیر اولیاء میں اس کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ انکے سامنے صراحت سے اقرار کر نے میں نہیں شرماتی اس لئے غیر اولیاء میں ان دو نوں جملوں سے اجازت نہیں ہو گی ، جب تک کہ صراحت سے اجازت نہ دے ۔ 

Flag Counter