Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

87 - 465
٢ ولان جہة الرضاء فیہ راجحة لانہا تستحیی عن اظہار الرغبة لاعن الردّ والضحک ادل علی الرضاء من السکوت بخلاف ما اذا بکت لانہ دلیل السخط والکراہة ٣ وقیل اذا ضحکت کالمستہزےة بما سمعت لا یکون رضا 

عائشة انھا قالت یا رسول اللہ ان البکر تستحی قال رضاھا صمتھا  (بخاری شریف، باب لاینکح الاب وغیرہ البکر والثیب الا برضاھا ص ٩١٨ نمبر ٥١٣٧ مسلم شریف،باب استیذان الثیب فی النکاح بالنطق والبکر بالسکوت ص٥٩٦ نمبر٣٤٧٦١٤٢١)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چپ رہنا بھی باکرہ کی جانب سے اجازت ہے۔اور ہنسنے اور بغیر آواز کے رونے کو بھی اسی پر قیاس کر لیں۔کیونکہ یہ بھی اجازت پر دلیل ہیں۔ابو داؤد شریف میں  ان بکت او سکتت  کا لفظ ہے(ابو داؤد شریف ، باب فی الاستیمار ص٢٩٢، نمبر ٢٠٩٤) جس سے معلوم ہوا کہ خوشی سے رونا بھی اجازت کی دلیل ہے ۔ (٣) اس اثر میں ہے۔ و قال الشعبی : ان سکتت ، او بکت ، او ضحکت فھو رضاھا ، و ان ابت فلا یجوز علیھا ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب استئمار الیتیمة فی نفسھا ، ج سادس ، ص ١١٧، نمبر ١٠٣٣٦) اس اثر میں ہے کہ ہنس جائے یا رو جائے تب بھی اجازت شمار کی جائے گی ۔ 
ترجمہ : ٢  اور اس لئے کہ رضامندی کی جہت اس میں راجح ہے اس لئے کہ وہ رغبت کو ظاہر کرنے سے شرماتی ہے ، انکار کر نے سے نہیں شرماتی ، اور ہنسنا چپ رہنے سے زیادہ رضامندی پر دلالت کرنے والا ہے ، بخلاف رونے کے اس لئے کہ وہ غصے اور کراہیت پر دلالت کرتا ہے ۔
تشریح :  چپ رہنا یا ہنسنا اجازت کی دلیل کیوں ہے اس کی وضاحت ہے ۔ فر ما تے ہیں کہ باکرہ لڑکی شادی کی رضامندی ظاہر کر نے سے شرماتی ہے اس لئے زیادہ راجح یہی ہے کہ وہ نکاح کی اجازت دے رہی ہے اور چپ رہنا اور ہنسنا اجازت پر زیادہ دلالت کر تا ہے اس لئے یہ اجازت کی دلیل ہو گی ، البتہ رونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس نکاح سے نا خوش ہے ، اور کراہیت کر رہی ہے اس لئے اجازت لیتے وقت رو گئی تو یہ نکاح کی اجازت کی دلیل نہیں ہو گی ۔ 
لغت:   تستامر : امر سے مشتق ہے ، حکم طلب کر نا ، مشورہ مانگنا ۔ تستحی : حی سے مشتق ہے ، شرمندہ ہو نا ۔السخط :غصہ ، نا راضگی ۔کرھیة : نفرت ، نا پسندیدگی ۔ 
ترجمہ : ٣  بعض حضرات نے فر ما یا کہ اگر جو کچھ سنا اس کامذاق کر نے والی کی طرح ہنسی تو یہ رضامندی نہیں ہو گی ۔ 
تشریح :   بعض حضرات نے فر ما یا کہ اگر اس طرح ہنسی کہ وہ سنی ہوئی بات کا مذاق کر رہی تو یہ ہنسی اجازت کی دلیل نہیں ہو گی ،  بلکہ یہ نکاح کے انکار کی دلیل ہو گی ۔ 
 
Flag Counter