Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

76 - 465
(١٥٣٠) ومن تزوج امرأتین فی عقدةٍ واحدة واحدٰ ہما لایحل لہ نکاحہا صح نکاح التی حل نکاحہا وبطل نکاح الاخری ) ١ لان المبطل فی احدٰہما ٢ بخلاف ما اذا جمع بین حرٍ وعبدٍ فی البیع لانہ یبطل بالشروط الفاسدة وقبول العقد فی الحر شرط فیہ  (١٥٣١)ثم جمیع المسمیٰ للتی حل نکاحہا)  ١عند ابی حنیفة 

تشریح :   وقت کا تعین لمبا ہو یا مختصر ہو ہر حال میں وہ نکاح موقت ہے اور نکاح موقت میں نکاح متعہ کا معنی پا یا جا تا ہے اور نکاح متعہ منسوخ ہے اس لئے نکاح موقت بھی حرام ہو گا ۔ ۔ التاقیت : وقت کا متعین ہو نا ۔
ترجمہ :(١٥٣٠) کسی نے دو عورتوں سے ایک عقد میں نکاح کیا اور ان میں سے ایک کا نکاح حلال نہ ہو تو اس کا نکاح صحیح ہے جسکا حلال ہے اور دوسرے کا نکاح باطل ہے ۔  
ترجمہ :  ١  اس لئے باطل کر نے والا دو نوں میں سے ایک ہے ۔  
تشریح :  یہ مسئلہ اس قاعدے پر ہے کہ نکاح شرط فاسد سے فاسد نہیں ہو تا ہے ۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ کسی نے دو عورتوںکا نکاح ایک عقد میں کیا ، اور ان میں ایک کا نکاح اس سے جائز تھا اور دوسرے کا نکاح حرام تھا ]مثلا وہ رضاعی بہن تھی[، تو جس کا نکاح صحیح تھا اس سے نکاح ہو جائے گا اور جس کا نکاح حرام تھا اس کا نکاح باطل ہو جائے گا ۔ 
وجہ :  (١) اس میں سے ایک کا نکاح باطل ہے اور ایک کا جائز ہے ، اس لئے جس کا باطل ہے اس کا نکاح نہیں ہو گا ، اور جس کا جائز ہے اس کا نکاح ہو جائے گا ، دوسرے کے فساد سے اس کا فساد نہیں ہو گا ۔ 	ٰٰ                                                     
ترجمہ :  ٢  بخلاف جبکہ آزاد اور غلام کو بیع میں جمع کیا اس لئے کہ بیع شروط فاسدہ سے فاسد ہو جا تی ہے ، اور آزاد میں عقد کا قبول کر نا اس میں شرط ہے 
تشریح :  آزاد اور غلا م کو ایک عقد میں بیچا تو دو نوں کی بیع فاسد ہو جائے گی ، نہ آزاد کی بیع ہو گی اور نہ غلام کی بیع ہو گی ، اس کی وجہ یہ ہے بیع شرط فاسد سے فاسد ہو جاتی ہے ، اور یہاں غلام کی بیع کے لئے آزاد کا خریدنا شرط ہے اور آزاد خریدا نہیں جا سکتا اس لئے اس کی وجہ سے غلام کی بیع بھی فاسد ہو جائے گی ۔ 
لغت:    و قبول العقد فی الحر شرط فیہ : بیع کے عقد کے لئے آزاد کو خریدنا یہاں شرط ہے ، اس لئے عقد فاسد ہو گا ۔  
ترجمہ :  ( ١٥٣١)  پھر تمام متعین مہر  اس کے لئے ہے جس کا نکاح حلال ہے ۔ 
ترجمہ :    ١  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ۔ 
تشریح : ۔ چونکہ ایک کا نکاح  ہوا اس لئے جو مہر بھی متعین کیا ہے وہ سب اس ایک کو مل جائے گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوں سمجھا جائے گا 

Flag Counter