Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

74 - 465
 ١ وہو ان یقول لامرأة اتمتع بک کذا مدة بکذا من المال وقال مالک ہو جائز لانہ کان مباحاً فیبقی الی ان تظہر ناسخة  ٢ قلنا ثبت النسخ باجماع الصحابة وابن عباس صح رجوعہ الی قولہم فتقرر الاجماع

شیء فلیخل سبیلہ و لا تأخذوا مما  آتیتموھن شیاً ۔ ( مسلم شریف ، باب نکاح المتعة ، ص ٥٨٩، نمبر ١٤٠٦ ٣٤٢٢) اس حدیث میںبھی ہے کہ نکاح متعہ پہلے جائز تھا بعد میں منسوخ ہو گیا ۔(٣) اجازت کی حدیث یہ ہے ۔ عن جابر بن عبد اللہ و سلمة بن الاکوع قالا کنا فی جیش فأتانا رسول  رسول اللہ فقال انہ قد أذن لکم أن تستمعوا فاستمتعوا ( بخاری شریف ، باب نھی النبی عن المتعة آخیرا ، ص ٩١٥ ، نمبر ٥١١٥ مسلم شریف ، باب نکاح المتعة ، ص٥٨٨، نمبر ٣٤١٣١٤٠٥) اس حدیث میں ہے کہ نکاح متعہ کی اجازت دی ہے۔ 
ترجمہ : ١  حضرت امام مالک  نے فر ما یا کہ نکاح متعہ جائز ہے اس لئے کہ وہ مباح تھا اس لئے ناسخ کے ظاہر ہو نے تک مباح  باقی رہے گا ۔
تشریح :  صاحب ہدایہ حضرت امام مالک  کا مسلک نقل کرتے ہیں کہ انکے یہاں نکاح متعہ جائز ہے ، اور دلیل یہ دیتے ہیں کہ نکاح متعہ پہلے جائز تھا اور جب تک اس کے منسوخ ہو نے کی حدیث نہ ہو وہ مباح رہے گا ۔لیکن خود مؤطا امام مالک میں جواز کی حدیث نقل نہیں کی اور منسوخ کی حدیث نقل کی ہے جس سے معلوم ہوا کہ انکے یہاںبھی  نکاح متعہ منسوخ ہے ۔
وجہ :   (١)  عن علی ابن ابی طالب  ان رسول اللہ  ۖ نھی عن متعة النساء یوم خیبر و عن اکل لحوم الحمر الانسیة ۔ ( مؤطاء امام مالک ، باب نکاح المتعة ، ص ٥٠٧) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے یوم خیبر میں نکاح متعہ سے منع فرمایا ۔  
ترجمہ : ٢   ہم نے کہا کہ اجماع صحابہ سے منسوخ ثابت ہو گیا ہے ، اور صحابہ کے قول کی طرف حضرت ابن عباس  کا رجوع کر نا ثابت ہے ، اس لئے اجماع ثابت ہو گیا ۔  
تشریح :  اصل میں تو اوپر کی حدیث میں ثابت ہے کہ نکاح متعہ منسوخ ہے ، اور تمام صحابہ کا اجماع ہے کہ یہ منسوخ ہے ، حضرت ابن عباس کے بعض قول سے محسوس ہو تا ہے کہ انکے نزدیک پہلے متعہ جائز تھا لیکن بعد میں وہ بھی رجوع کر گئے ۔    
 وجہ :   حضرت ابن عباس کی حدیث اور انکا رجوع یہ ہے ۔  عن ابن عباس قال انما کانت المتعة فی اول الاسلام کان الرجل یقدم البلدة لیس لہ بھا معرفة فیتزوج المرأة بقدر ما یری أنہ یقیم فتحفظ لہ متاعہ و  تصلح لہ شیئہ حتی اذا نزلت الآیة( الا علی ازواجھم أو ما ملکت أیمانھم(آیت ٦، سورة المؤمنون٢٣ ) قال ابن عباس 

Flag Counter