Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

71 - 465
٢ الا انہ غیر متأکد حتی ینتفی الولد بالنفی من غیر لعان فلایعتبر مالم یتصل بہ الحمل   (١٥٢٦)قال  ومن وطی جاریتہ ثم زوجہا جاز النکاح   ١ لانہا لیست بفراش لمولاہا فانہا لو جاء ت بولد لا یثبت نسبہ من غیر دعوة  ٢ الا ان علیہ ان یستبرأہا صیانةً لمائہ

ترجمہ : ٢  مگر یہ کہ یہ فراش مؤکد نہیںہے نفی کر نے سے بچے کی نفی ہو جائے گی بغیر لعان کے ، اس لئے فراش معتبر نہیں جب تک کہ اس کے ساتھ حمل متصل نہ ہو ۔ 
تشریح :  ام ولد آقا کی فراش تو ہے لیکن کمزور فراش ہے ، یہی وجہ ہے کہ آقادوسرے بچے کے بارے میں یہ کہہ دے کہ یہ بچہ میرا نہیںہے تو بغیر لعان کئے ہوئے بھی اس بچے کا نسب آقا سے ثابت نہیں ہو گا ، پس چونکہ ام ولد کا فراش کمزور ہے اس لئے حمل کی حالت ہو تب تو دوسرے سے نکاح کرانا جائز نہیں ہے ، لیکن اگر ام ولد کو حمل نہیں ہے تو دوسرے سے نکاح کرانا جائز ہے۔  
ترجمہ : ( ١٥٢٦)  کسی نے اپنی باندی سے وطی کی پھر اس کی شادی کرائی تو نکاح جائز ہے ۔ 
ترجمہ : ١  اس لئے کہ وہ اپنے آقا کی فراش نہیں ہے ، اس لئے کہ اگر بچہ جنے تو آقا کے بغیر دعوی کے بچے کا نسب ثابت نہیں ہو گا ۔ 
تشریح :   کسی کے فراش ہو نے کا مطلب یہ ہے کہ ا گر بچہ پیدا ہو تو بغیر اس کے دعوی کے بھی بچے کا نسب اس سے ثابت ہو جائے ، آقا باندی سے وطی کر تا رہے اور ابھی تک ام ولد نہ بنی ہو تو وہ اس کی فراش نہیں ہو تی ، چنانچہ اگر باندی سے بچہ پیدا ہو جائے تو جب تک آقا یہ نہ کہے کہ یہ بچہ میرا ہے ، آقا سے نسب ثابت نہیں ہو گا ، چونکہ یہ آقا کی فراش نہیں ہے اس لئے اگر اس کانکاح دوسرے سے کرائے تو جائز ہے۔
ترجمہ : ٢  مگر یہ اس پر ضروری ہے کہ استبراء کرے آقا کے پانی کو بچانے کے لئے ۔ 
تشریح :   باندی آقا کی فراش تو نہیںہے لیکن آقا وطی کر رہا ہے ، اس لئے ممکن ہے کہ آقا کا حمل ٹھہر گیا ہو اور شوہر کو پتہ نہ چلے اس لئے آقا کے نسب کو بچانے کے لئے شوہر پر ضروری ہے کہ ایک حیض سے استبراء کرے اس کے بعد باندی بیوی سے وطی کرے۔ 
وجہ :   اس حدیث میں اس کا ثبوت ہے ۔عن رویفع بن ثابت الانصاری قال قام فینا خطیبا .....و لا یحل لامری یؤمن باللہ و الیوم الآخر أن یقع علی امرأة من السبی حتی یستبرئھا ۔ ( ابو داود شریف ، باب فی وطء السبایا ، ص ٣١١، نمبر ٢١٥٨) اس حدیث میں ہے کہ باندیوں سے اسبراء کئے بغیر وطی نہ کرے ۔ استبرائ: ایک حیض سے عورت کے رحم کو صاف کر لے اس کو استبراء ، کہتے ہیں  
لغت :   استبراء : برأة سے مشتق ہے ، باندی کی ملک بدلی ہو تو ایک حیض تک آقا یا شوہر باندی سے وطی نہ کرے اور حیض آنے کے 

Flag Counter