Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

70 - 465
(١٥٢٤) فان تزوج حاملا من السبی فالنکاح فاسد ) ١ لانہ ثابت النسب (١٥٢٥) وان زوج أمّ ولدہ وہی حامل منہ فالنکاح باطل) ١ لانہا فراش لمولاہا حتی یثبت نسب ولدہا منہ من غیر دعوة فلو صح النکاح لحصل الجمع بین الفراشین 

ہو چکی ہے تو حمل کی حالت میں کسی سے نکاح کرا نا جائز نہیں ، کیونکہ اس کا حمل آقا سے ثابت النسب ہے ۔  
وجہ :  (١) اس حدیث میں ہے ثبوت ہے ۔ عن سعید الخدری و رفعہ انہ قال فی سبا یا أوطاس لا توطأ حامل حتی تضع و لا غیر ذات حمل حتی تحیض حیضة ۔( ابو داود شریف ، باب فی وطء السبایا، ص٣١١، نمبر٢١٥٧) اس حدیث میں ہے کہ ثابت النسب حاملہ سے وطی نہ کی جائے ۔
ترجمہ :( ١٥٢٤)  اگر ایسی عورت کا نکاح کرا یا جو دار الحرب سے گر فتار ہو کر آئی ہو اور وہ حاملہ ہو تو نکاح فاسد ہے ۔  
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ یہ ثابت النسب ہے ۔ 
تشریح :   دار الحرب سے گرفتار ہو کر آئی یعنی قید ہو کر اور باندی ہو کر آئی اور وہ حاملہ ہے تو اس کا دوسرے سے نکاح کرانا جائز نہیں ہے ، اس لئے اس حمل کا نسب کافر باپ سے ثابت ہے ، بچی پیدا ہو نے کے بعد چونکہ یہ عورت آقا کی باندی ہے اور اختلاف دارین کی وجہ سے پہلا نکاح ٹوٹ چکا ہے اس لئے آقا کو یہ حق ہے کہ خود وطی کرے ، اور یہ بھی حق ہوگا کہ کسی دوسرے سے نکاح کرا دے ۔ 
ترجمہ :(١٥٢٥)  اور اگر ام ولد سے شادی کرا یا اور وہ حاملہ ہے تو اس کا نکاح باطل ہے۔ 
 ترجمہ :  ١  اس لئے کہ وہ آقا کا فراش ہے یہاں تک کہ بغیر دعوے کے بھی اس کا نسب ثابت ہے ، پس اگر نکاح صحیح ہو جائے تو دو فراش کا جمع ہو نا لازم ہو گا ۔ 
تشریح :  ام ولد اس باندی کو کہتے ہیں کہ اس سے پہلے آقا نے بچہ پیدا کیا ہو اوریہ بھی کہا ہو کہ یہ بچہ میرا ہے ، اس کو ام ولد کہتے ہیں ، ام ولد آقا کا فراش ہے اور اس سے اگلا کوئی بچہ پیدا ہو گا تو آقا کے بغیر دعوی کئے ہوئے بھی بچہ کا نسب ثابت ہو گا ، یہ ام ولد آقا سے حاملہ ہو تو اس حال میں دوسرے سے نکاح کرانا جائز نہیں ہے ، اس لئے کہ اگر نکاح جائز قرار دیا جائے تو دو فراش کا جمع ہو نا لازم آئے گا، ایک آقا کا فراش ہو نا اور دوسرا شوہر کا فراش ہو نا  اور یہ درست نہیں ہے ، اس لئے حاملہ ام ولد کا نکاح باطل ہے ۔  
اصول :   ثابت النسب حاملہ کا نکاح باطل ہے ۔
لغت : فراش : کا  ترجمہ ہے بچھونا ، یہاں مراد یہ ہے کہ اس سے جو بچہ پیدا ہو گا وہ بغیر د عوی کے بھی وطی کر نے والے کا ہو گا ، اس لئے کہ وہ اس کی فراش ہے۔ ینتفی : نفی کر دے ، یہ کہہ دے کہ یہ بچہ میرا نہیں ہے ۔ 

Flag Counter