Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

66 - 465
٢ ولنا ان الرق منصف فیتزوج العبد اثنین والحر اربعاً اظہاراً لشرف الحرےة  ٣ فان طلق الحر احدی الاربع طلاقا بائنا لم یجز لہ ان یتزوج رابعة حتی تنقضی عدتہا  

ہاتھ میں ہے ، اور وہ آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتا ہے ۔ (٢) اس اثر میں ہے ۔ عن خالد بن ابی عمران قال سألت سالما و القاسم عن العبد کم یتزوج ؟ فقالا : اربعا ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی المملوک کم یتزوج من النساء ، ج ثالث ، ص ٤٥١، نمبر١٦٠٣٧) اس اثر میں ہے کہ غلام چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے ۔
ترجمہ : ٢  ہماری دلیل یہ ہے کہ غلامیت نعمت کو آدھی کر نے والی ہے ، اس لئے غلام دو  سے نکاح کرے ، اور آزاد چار سے آزادگی کے شرف کو ظاہر کر نے کے لئے ۔ 
تشریح :   ہماری دلیل عقلی یہ ہے کہ غلامیت نعمت کو آدھی کرتی ہے اس لئے غلام دو عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے اور آزاد آدمی چار سے نکاح کر سکتا ہے ، آزادگی کے شرف کو ظاہر کر نے کے لئے ۔    
ترجمہ : ٣  اگر آزاد مرد نے چار میں سے ایک کو طلاق بائنہ دیا تو اس کے لئے اگلی سے نکاح جائز نہیں ہے یہاں تک کہ چوتھی کی عدت گزر جائے۔
تشریح :   ایک آزاد آدمی کے پاس چار بیویاں تھیں ، ان میں سے ایک کو طلاق بائنہ دی تو جب تک اس کی عدت نہ گزر جائے اگلی سے شادی کر نا جائز نہیں ہو گا ۔ 
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک طلاق بائنہ کی عدت گزار رہی ہے وہ عورت کسی نہ کسی درجے میں اس کی بیوی ہے ، اور بیک وقت چار بیویوں سے زیادہ نکاح میں نہیں رکھ سکتا اس لئے چوتھی کی جب تک عدت نہ گزر جائے اگلی سے نکاح نہیں کر سکتا ۔    
 وجہ : ۔ (١)  اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔عن علی قال لا یتزوج خامسة حتی تنقضی عدة التی طلق۔  (مصنف ابن ابی شیبة ١١٦ فی الرجل یکون تحتہ اربع نسوة فیطلق احداھن من کرہ ان یتزوج خامسة حتی تنقضی عدة التی طلق ،ج ثالث، ص٥١٧،نمبر١٦٧٣٩) اس اثر میں ہے کہ عدت گزرنے تک پانچویں سے شادی نہ کرے کیونکہ گو یا کہ وہ ابھی اس کی بیوی مو جود ہے ۔(٢) اس اثر میں بھی ہے ۔عن عمر ابن شعیب قال طلق رجل امرأة ثم تزوج اختھا قال ابن عباس لمروان : فرق بینھا وبینہ حتی تنقضی عدة التی طلق  (مصنف ابن ابی شیبة، ١١٦ فی الرجل یکون تحتہ الولیدة فیطلقھا طلاقا بائنا فترجع الی سیدھا فیطأھا،ألزوجھا ان یراجعھا ؟ ج ثالث ،ص ٥١٦ ،نمبر ١٦٧٣٤)اس اثر سے معلوم ہوا کہ چار بیویاں ہوں اور ایک کو طلاق بائن دی تو جب تک اس کی عدت نہ گزر جائے پانچویں سے شادی نہیں کر سکتا۔اور اسی طرح اس کی بہن سے بھی شادی نہیں کر سکتا۔
اصول :   طلاق رجعی ہو یا بائن ، یا مغلظہ عدت گزرنے تک کچھ نہ کچھ بیوی باقی رہتی ہے ۔ 

Flag Counter