Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

65 - 465
٣ والحجة علیہ ماتلونا اذ الامة المنکوحة ینتظمہا اسم النساء کما فی الظہار (١٥٢٢)ولا یجوز للعبد ان یتزوج اکثر من اثنین ) ١ وقال مالک یجوز لانہ فی حق النکاح بمنزلة الحر عندہ حتی ملکہ بغیر اذن المولی 

کر سکتا ہے ۔ 
ترجمہ :٣  اور امام شافعی  کے اوپر حجت وہ آیت ہے جو ہم نے تلاوت کی ، اس لئے کہ منکوحہ باندی بھی نساء کے نام میں شامل ہے ، جیسا کہ آیت میں شامل ہے ۔ 
تشریح : ۔ یہ امام شافعی  کو جواب ہے آیت ۔ فانکحوا ما طاب لکم من النساء مثنی و ثلٰث و ربٰع ( آیت ٣، سورة النساء ٤)  میں نساء میں آزاد بیوی بھی شامل ہے اور باندی بیوی بھی شامل ہے ،  چار عورتوں سے نکاح کر سکتے ہو چا ہے آزاد ہو چا ہے باندی ہو ، جیسے ظہار کی آیت میں نساء کا لفظ ہے اور اس میں آزاد بیوی اور باندی شامل ہے ، آیت یہ ہے ۔ الذین یظاھرومن نسائھم ثم یعودون لما قالوا فتحریر رقبة من قبل أن یتمآسا ( آیت ٣، سورة المجادلة ٥٨)  اس آیت میں نساء سے آزاد اور باندی دو نوں بیوی مراد ہے ۔
ترجمہ :  ( ١٥٢٢)  غلام کے لئے جائز نہیں ہے کہ دو سے زیادہ سے نکاح کرے ۔ 
وجہ :   (١)  اس اثر میں ہے ۔ أن علیا کان یقول لا ینکح العبد فوق اثنتین ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی المملوک کم یتزوج من النساء ، ج ثالث ، ص ٤٥١، نمبر ١٦٠٢٩ سنن بیہقی ، باب نکاح العبد و طلاقہ ، ج سابع ، ص ٢٥٦، نمبر ١٣٨٩٧ ) اس اثر میں ہے کہ غلام دو بیوی سے زیادہ سے شادی نہ کرے ۔ (٢) عن عمر بن الخطاب  انہ قال ینکح العبد امرأتین  و یطلق تطلیقتین و تعتد الامة حضتین و ان لم تکن تحیض فشھرین أو شھر و نصف ۔ (سنن بیہقی ، باب نکاح العبد و طلاقہ ، ج سابع ، ص ٢٥٥، نمبر١٣٨٩٥ ) اس اثر میں ہے کہ غلام دو سے زیادہ سے نکاح نہ کرے۔ (٣) دلیل عقلی یہ ہے کہ غلام کی نعمت بھی آدھی ہو تی ہے ، اس لئے آزاد چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے تو غلام اس سے آدھا  دو  عورتوں سے نکاح کرے۔ 
ترجمہ : ١   امام مالک  نے فر ما یا کہ دو سے زیادہ جائز ہے اس لئے کہ انکے نزدیک غلام نکاح کے حق میں آزاد کی طرح ہے یہی وجہ ہے کہ آقا کی اجازت کے بغیر وہ نکاح کا مالک ہے ۔ 
تشریح :   امام مالک  فر ما تے ہیں کہ آزاد کی طرح غلام بھی چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے ۔
وجہ :   (١) انکی دلیل یہ ہے کہ غلام انسان ہے اور نکاح انسانی حق ہے ، تو جس طرح آزاد انسان ہو نے کی وجہ سے چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے تو غلام بھی انسان ہو نے کی جہ سے چار عورتوں سے نکاح کر سکتا ہے ، چنانچہ ا نکے یہاں نکاح کا معاملہ غلام کے 

Flag Counter