Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

63 - 465
٣ ولابی حنیفة ان نکاح الحرة باقٍ من وجہ لبقاء بعض الاحکام فیبقی المنع احتیاطاً  ٤بخلاف الیمین لان المقصود ان لایدخل غیرہا فی قسمہا (١٥٢١) وللحر ان یتزوج اربعاً من الحرائر والاماء ولیس لہ ان یتزوج اکثر من ذٰلک ) ١ لقولہ تعالیٰ فانکحوا ماطاب لکم من النساء مثنی 

وجہ :   (١) اس اثر میںاس کا ثبوت ہے ۔ان عروة بن زبیر والقاسم بن محمد کانا یقولان فی الرجل تکون عندہ اربع نسوة فیطلق احداھن البتة انہ یتزوج اذا شاء ولا ینتظر حتی تمضی عدتھا۔  (سنن للبیہقی ، باب الرجل یطلق اربع نسوة لہ طلاقا بائنا حل لہ ان ینکح مکانھن اربعا ج سابع ،ص ٢٤٣،نمبر١٣٨٥٠ مصنف ابن ابی شیبة ١١٨ من قال لا بأس ان یتزوج الخامسة قبل انقضاء عدة التی طلق ج ثالث،ص ٥١٧،نمبر١٦٧٤٧) اس اثر سے معلوم ہوا کہ طلاق بائن دی ہو تو اس کی عدت گزرنے سے پہلے پانچویں عورت سے شادی کر سکتا ہے۔ اسی طرح آزاد کی عدت میں باندی سے نکاح کر نا جائز ہو گا ۔
اصول :   طلاق بائنہ کی عدت میں بیوی ختم ہو جاتی ہے ۔ 
ترجمہ :  ٣  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ من وجہ آزاد کا نکاح باقی ہے بعض احکام کے باقی رہنے کی وجہ سے اس لئے احتیاط کے طور پر نکاح کو منع کر نا باقی رہے گا ۔ 
تشریح :  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ چا ہے طلاق بائنہ ہوئی ہو پھر بھی عدت تک کسی نہ کسی درجے میں وہ بیوی ہے ، یہی وجہ ہے کہ عدت  تک شوہر پر بیوی کا نفقہ لازم ہے ، شوہر کو حق ہے کہ عدت کے اندر عورت کو گھر سے باہر نہ جانے دے ، اس دوران بچہ پیدا ہو جائے تو یہ بچہ شوہر کا شمار ہو گا جسے معلوم ہوا کہ کسی نہ کسی درجے میں بیوی ہے ، اس لئے احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اس پر باندی سے شادی کر نا جائزنہ ہو ۔ 
ترجمہ : ٤  بخلاف قسم کے اس لئے کہ مقصود یہ ہے کہ اس کی باری میں دوسرا داخل نہ ہو ۔ 
تشریح :  یہ امام صاحبین کو جواب ہے ، قسم کھائی کہ آزاد پر باندی سے شادی نہیں کروں گا ، تو اس قسم کا مقصد یہ ہے کہ آزاد عورت کی باری میں باندی کو شریک نہیں کروں گا ، اور جب طلاق بائنہ دے دی تو باندی اس کی باری میں شریک نہیںہو ئی اس لئے وہ قسم میں حانث نہیں ہو گا ۔  
ترجمہ : (١٥٢١)  آزاد مرد کے لئے جائز ہے کہ چار آزاد یا چار باندی سے شادی کرے ، اور اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس سے زیادہ نکاح کرے ۔ 
ترجمہ :    ١    اللہ تعالی کا قول ۔ فانکحوا ما طاب لکم من النساء مثنی و ثلٰث و ربٰع ( آیت ٣، سورة النساء ٤) کی وجہ سے ، اور تعداد پر نص کر نا اس پر زیادتی سے روکنا ہے ۔ 

Flag Counter