Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

62 - 465
(١٥٢٠) فان تزوج امة علی حرة فی عدةٍ من طلاق بائن لم یجز ) ١ عند ابی حنیفة ٢ ویجوز عندہما لان ہذا لیس بتزوج علیہا وہو المحرم ولہذا لوحلف لایتزوج علیہا لم یحنث بہذا 

میں حلال ہے ، کیونکہ آزاد عورت کے حق میں نعمت آدھی نہیں ہے ۔ 
ترجمہ :  ( ١٥٢٠)   اگر آزاد عورت کے طلاق بائنہ کی عدت میں باندی سے شادی کی تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک جائز نہیںہے۔ 
 تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ طلاق بائنہ کی عدت میں عورت شوہر کی بیوی رہتی ہے ، پس جب آزاد عورت ابھی بیوی ہے تو اس پر باندی سے شادی کر نا جائز نہیں ہو گا ۔
ترجمہ :    ١   یہ امام ابو حنیفہ  کا مسلک ہے ۔
وجہ :   (١)  اثر میں اس کا ثبوت ہے۔عن علی قال لا یتزوج خامسة حتی تنقضی عدة التی طلق۔  (مصنف ابن ابی شیبة ١١٦ فی الرجل یکون تحتہ اربع نسوة فیطلق احداھن من کرہ ان یتزوج خامسة حتی تنقضی عدة التی طلق ،ج ثالث، ص٥١٧،نمبر١٦٧٣٩) اس اثر میں ہے کہ عدت گزرنے تک پانچویں سے شادی نہ کرے کیونکہ گو یا کہ وہ ابھی اس کی بیوی مو جود ہے ۔(٢)عن عمر ابن شعیب قال طلق رجل امرأة ثم تزوج اختھا قال ابن عباس لمروان : فرق بینھا وبینہ حتی تنقضی عدة التی طلق  (مصنف ابن ابی شیبة، ١١٦ فی الرجل یکون تحتہ الولیدة فیطلقھا طلاقا بائنا فترجع الی سیدھا فیطأھا،ألزوجھا ان یراجعھا ؟ ج ثالث ،ص ٥١٦ ،نمبر ١٦٧٣٤)اس اثر سے معلوم ہوا کہ چار بیویاں ہوں اور ایک کو طلاق بائن دی تو جب تک اس کی عدت نہ گزر جائے پانچویں سے شادی نہیں کر سکتا ، اسی طرح جب تک آزاد عورت کی عدت نہ گزر جائے باندی سے نکاح نہیں کر سکتا ، ورنہ آزاد پر باندی سے نکاح کر نا لازم آئے گا ۔
اصول :   طلاق بائنہ کی عدت میں کچھ نہ کچھ بیوی باقی رہتی ہے ۔
ترجمہ : ٢  صاحبین  کے نزدیک جائز ہے اس لئے کہ یہ آزاد پر نکاح کر نا نہیں ہے ، اور آزاد پر نکاح کر نا ہی حرام ہے ، اسی لئے اگر قسم کھائے کہ آزاد پر نکاح نہیں کرے گا تو اس نکاح سے حانث نہیں ہو گا ۔ 
تشریح :   صاحبین کا مسلک یہ ہے کہ جب طلاق بائنہ واقع ہو گئی تو آزادد عورت اب نکاح میں نہیں رہی اس لئے اب باندی سے نکاح کر سکتا ہے ، کیونکہ آزاد  کے اوپر نکاح کر نا حرام ہے ، اور وہ اب نکاح میں نہیں ہے ۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ ، کسی نے قسم کھائی کہ میں آزاد کے اوپر باندی سے نکاح نہیں کرونگا ، پھر آزاد عورت کو طلاق بائن دے دی ، اور اس کی عدت میں نکاح کر لیا تو قسم میں حانث نہیںہو گا ، جس سے معلوم ہوا کہ آزاد عورت کی عدت میں باندی سے نکاح کر نا آزاد پر نکاح کر نا نہیں ہے ۔ 

Flag Counter