Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

54 - 465
 ٢  والخلاف المنقول فیہ محمول علی اشتباہ مذہبہم فکل اجاب علی ماوقع عندہ وعلی ہذا حال 

تب تو وہ اہل کتاب کے درجے میں ہیں۔ اور ان کی عورتوں سے نکاح کرنا جائز ہوگا۔اوراگر ان کے پاس کتاب نہ ہو اور نہ کسی نبی پر ایمان رکھتی ہوں تو وہ بت پرست ہیں ان سے نکاح کرنا جائز نہیں ہوگا،چنانچہ آیت سے یہ بھی تأثر ہو تا ہے کہ وہ اہل کتاب ہیں اور بھی تأثر ہو تا ہے کہ وہ مشرک ہیں ، اور اثر سے بھی اسی طرح کی خبر ملتی ہے اس لئے انکے بارے میں جائز اور نا جائز دونوں کی رائیں ہیں ۔ 
وجہ :  (١)    ان الذین آمنوا و الذین ھادوا و الصابئون و النصاری من آمن باللہ و الیوم الآخر و عمل صالحا فلا خوف علیھم و لا ھم یحزنون ۔ ( آیت ٦٩، سورة المائدة ٥ ) اس  آیت کے اشارے سے معلوم ہو تا ہے کہ صابی اہل کتاب کے درجے میں ہیں اس لئے اس سے نکاح جائز ہوا (٢) ایک خبر یہ تھی کہ وہ اہل کتاب ہے اس لئے انکے ذبیحہ کو حلال قرا دیا ، اثر یہ ہے۔ کتب عامل لعمر بن الخطاب أن ناسا من قبلنا یدعون السامرة یسبتو ن یوم السبت و یقرؤن التوراة و لا یؤمنون بیوم البعث فما تری یا امیر المؤمنین فی ذبائحھم ؟ قال کتب ھم طائفة من اھل الکتاب ذبائحھم ذبائح أھل الکتاب ۔ (سنن للبیہقی ، باب من دان دینہ الیھود والنصاری من الصابئین والسامرة، ج سابع ،ص٢٨١،نمبر١٣٩٨٩) اس اثر میں ہے کہ وہ اہل کتاب ہے اس لئے انکا ذبیحہ حلال ہے اس لئے انکی عورتوںسے نکاح بھی حلال ہو گا(٣) اس آیت کا تأثر یہ ہے کہ وہ مشرک ہیں ۔ ان الذین آمنو و الذین ھادوا و الصابئین و النصاری و المجوس و الذین اشرکوا ان اللہ یفصل بینھم یوم القیامة ۔ ( آیت ١٧، سورة الحج ٢٢) اس آیت کے اندازسے معلوم ہو تا ہے کہ صابی مشرک ہیں ، اور الگ سے انکے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اسلئے اس کی عورتوں سے نکاح نا جائز ہوا ۔ (٤) دوسرے اثر سے معلوم ہوا کہ وہ فرشتوں کی پوجا کرتے ہیں اس لئے وہ مشرک ہوئے اسلئے اس کی عورت سے نکاح جائز نہیں ہوگا اثر یہ ہے ۔انبأنا الحسن بنی زید ان الصابئین یصلون الی القبلة ویعطون الخمس قال فاراد ان یضع عنھم الجزیة قال فاخبر بعد انھم یعبدون الملائکة ۔ (سنن للبیہقی ، باب من دان دینہ الیھود والنصاری من الصابئین والسامرة، ج سابع ،ص٢٨١،نمبر١٣٩٩٠) اس اثر میں پہلے خبر دی گئی کہ صابی قبلہ کی طرف نماز پڑھتے ہیں اور خمس دیتے ہیں تو فرمایا کہ وہ اہل کتاب کی طرح ہیں۔اس لئے ان سے جزیہ ہٹا دیا جائے۔بعد میں پتہ چلا کہ وہ فرشتوں کی پوجا کرتے ہیں تو ان سے جزیہ نہیں ہٹایا۔کیونکہ وہ اہل کتاب کی طرح نہیں رہے۔اور اس بنیاد پر ان کی عورتوں سے نکاح کرنا بھی جائز نہیں ہوگا۔
لغت :  صابیات : صبأ سے مشتق ہے ، مذھب تبدیل کر نا ، چو نکہ اس قوم نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ا اور اصل نبی کے مذہب پر نہیں رہے اس لئے اس کو صابی کہتے ہیں۔ 
ترجمہ : ٢  اور اختلاف جو منقول ہے اس میں اس کے مذہب کے اشتباہ پر محمول ہے ، اس لئے ہر ایک نے وہ جواب دیا جو انکے 

Flag Counter