Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

53 - 465
(١٥١٤)قال ولا الوثنیات) لقولہ  تعالی ولاتنکحوا المشرکات حتی یؤمن  (١٥١٥)ویجوز تزوج الصابیات ان کانوا یؤمنون بدین ویقرؤن بکتاب  ] لانہم من اہل الکتاب[  وان کانوا یعبدون الکواکب ولاکتاب لہم لم تجز مناکحتہم )  ١ لانہم مشرکون 

الاسلام فمن اسلم قبل منہ الحق ومن ابی کتب علیہ الجزیة ولا توکل لھم ذبیحة ولا تنکح منھم امرأة (مصنف عبد الرزاق ، اخذ الجزیة من المجوس، کتاب اھل الکتاب، ج سادس، ص٥٦، نمبر ١٠٠٦٢ مصنف ابن ابی شیبة ، باب ما قالوا فی المجوس تکون علیھم جزیة کتاب السیر، ج سادس ،  ص ٤٣٢، نمبر ٣٢٦٣٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مجوسیہ عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔(٢)  قال عبد الرحمن بن عوف أشھد لسمعت رسول اللہ ۖ یقول سنوا بھم سنة أھل الکتاب ۔ (مصنف عبد الرزاق ، اخذ الجزیة من المجوس، ج سادس، ص٥٦، نمبر١٠٠٥٩  مصنف ابن ابی شیبة ، باب ما قالوا فی المجوس تکون علیھم جزیة کتاب السیر، ج سادس ، ص ٤٣٢، نمبر٣٢٦٤٠)  صاحب ھدایہ کی حدیث اوپر کی حدیث اور اس حدیث کا مجموعة ہے ۔ 
ترجمہ : (١٥١٤)  اور نہیں جائز ہے بت پرست سے نکاح کر نا ۔  
 ترجمہ :    ١  اللہ تعالی کا قول ۔ ولا تنکحوا المشرکات حتی یؤمن (آیت ٢٢١ سورة البقر ة ٢)  کی وجہ سے ۔
وجہ :  (١) اور بت پرست اور کافر سے نکاح کر نا حرام ہے اس کے لئے یہ آیت موجود ہے ۔ولا تنکحوا المشرکات حتی یؤمن ولامة مؤمنة خیر من مشرکة ولو اعجبتکم ولا تنکحوا المشرکین حتی یؤمنوا ولعبد مؤمن خیر من مشرک ولو اعجبکم اولئک یدعون الی النار واللہ یدعوا الی الجنة والمغفرة باذنہ۔ (آیت ٢٢١ سورة البقر ٢) اس آیت میں مشرک مرد اور مشرک عورتوں سے نکاح کرنا حرام قرار دیا ہے۔ اور یہ بھی حکمت بیان کی ہے وہ جہنم کی طرف بلانے والے ہیں۔ اس لئے مشرکہ عورت اور بت برست عورت یا مرد سے نکاح کرنا حرام ہوگا ۔
 نوٹ:   اسی میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ نصرانیہ اور یہودیہ عورت جہنم کی طرف بلانے والی ہو تو ان سے بھی نکاح کرنا اچھا نہیں ہوگا۔
ترجمہ :(١٥١٥) اور جائز ہے صابیہ عورتوں سے نکاح کرنا اگر وہ ایمان رکھتی ہوں کسی دین پرنبی پر اورپڑھتی ہوں کتاب ] اس لئے کہ وہ اہل کتاب ہے،[ اور اگر عبادت کرتی ہوں ستاروں کی اور ان کے پاس کتاب نہ ہو تو ان سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔ 
ترجمہ :    ١  اس لئے کہ یہ مشرک ہیں ۔
تشریح:   یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اہل کتاب کی طرح کسی قوم کے پاس کوئی بھی آسمانی کتاب ہو اور کسی نبی پر ایمان رکھتی ہو 

Flag Counter