Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

52 - 465
٢ ولافرق بین الکتابےة الحرة والامة علی مانبین ان شاء اللہ   (١٥١٣) ولایجوز تزوج المجوسیات)   ١   لقولہ علیہ السلام سنوا بہم سنة اہل الکتاب غیر ناکحی نسائہم ولا اٰکلی ذبائحہم   

ونسا ء نا علیھم حرام ۔(سنن للبیہقی ، باب ماجاء فی تحریم حرائر اہل الشرک دون اہل الکتاب وتحریم المؤمنات علی الکفار، ج سابع ،ص ٢٨٠،نمبر١٣٩٨٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ مسلمہ عورت اہل کتاب مرد سے شادی نہیں کر سکتی۔(٤)  بیوی شوہر کا محکوم ہو تی ہے ، پس اگر کتابی مرد سے شادی کر نا جائز قرار دے دیا جائے عورت محکوم ہو نے کی وجہ سے کہیں کتابی نہ بن جائے ، بلکہ اس کا زیادہ خطرہ ہے اس لئے ایمان کے ضائع ہو نے کا اندیشہ ہے اس لئے مومن عورت کا نکاح کتابی مرد سے نا جائز قرار دیا ۔ 
لغت : العفائف : اس جملے سے آیت میں جو المحصانات کا لفظ ہے اس کی تشریح کی ہے کہ اس سے مراد پاک دامن عورت ہے ، اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ عموما مرد یہودیہ اور نصرانیہ عورت سے معاشقہ میں مبتلا ء ہو تے ہیں اور حرام کاری کے بعد شادی کرتے ہیں ، اس لئے آیت میں اشارہ کیا کہ یہ نکاح معاشقہ اور حرام کاری کو نبھانا نہ ہو بلکہ پاکدامنی حاصل کر نے کے لئے ہو ، 
ترجمہ :  ٢  آزاد کتابیہ اور باندی کتابیہ کے در میان کوئی فرق نہیں ہے ، ان شاء اللہ اس کو ہم عنقریب بیان کریں گے ۔
تشریح :  امام ابو حنیفہ  کے یہاں جس طرح آزاد کتابیہ سے نکاح جائز ہے اسی طرح کتابیہ باندی سے بھی جائز ہے ، اور امام شافعی  کے یہاں صرف آزاد کتابیہ سے نکاح سے جائز ہے  باندی کتابیہ سے جائز نہیں ، تفصیل مسئلہ نمبر ١٥١٧ میںآرہی ہے ۔   
 وجہ :  (١) امام ابو حنیفہ  کے یہاں کتابیہ باندی سے نکاح جائز ہے اس کی دلیل یہ اثر ہے ۔  عن ابی میسرة قال اماء أھل الکتاب بمنزلة حرائرھم ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی نکاح اماء اھل الکتاب ، ج ثالث ، ص ٤٦٤، نمبر ١٦١٧٥) اس اثر سے معلوم ہوا کہ کتابیہ باندی کتابیہ آزاد کی طرح ہے یعنی اس سے آزادمسلمان شادی کر سکتا ہے ۔  
ترجمہ :(١٥١٣)اور نہیں جائز ہے نکاح آتش پرست عورتوں سے۔ 
ترجمہ :  ١  حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ انکے ساتھ اہل کتاب کا معاملہ کرو مگر انکی عورتوں سے نکاح نہ کرو اور انکا ذبیحہ مت کھاؤ ۔  
تشریح:  مجوسی لوگ آگ کی پوجا کرتے ہیں اس لئے یہ بت پرست اور کافر ہوئے۔اس لئے ان کی عورتوں سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔  
وجہ  :(١)حدیث مرسل میں مجوسی سے نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے، صاحب ہدایہ کی حدیث دو حدیثوں کا مجموعہ ہے ، ان میںایک حدیث یہ ہے ۔عن الحسن بن محمد بن علی قال کتب رسول اللہ الی مجوس ھجریدعوھم الی 

Flag Counter