Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

46 - 465
٣ ثم ان المس بشہوة ان ینتشر الآلة او تزداد انتشار اً ہوالصحیح ٤ والمعتبر النظر الی الفرج الداخل ولا یتحقق ذٰلک الا عند اتکائہا   ٥  ولومس فانزل فقد قیل انہ یوجب الحرمة والصحیح انہ لا یوجہا لانہ بالانزال تبین انہ غیر مففضٍ الی الوطی ٦ وعلی ہذا اتیان المرأة فی الدبر 

بارے میں اصل تو وہ اثار ہیں جو پہلے گزرے ۔
اصول :  دواعی وطی کو وطی کے درجے میں رکھ دیا جائے گا ، اور حرمت مصاہرت ثابت کی جائے گی ۔
 ترجمہ : ٣    پھر شہوت سے چھونا یہ ہے کہ مرد کا آلہ منتشر ہو جائے ، یا انتشار میں زیادتی ہو جائے ، صحیح بات یہی ہے ۔ 
تشریح :  یہاں شہوت کی تعریف کر رہے ہیں کہ ، دیکھنے کے بعد مرد کا آلہ تناسل منتشر ہو جائے تو سمجھو کہ شہوت سے دیکھا ہے ، اور اگر پہلے سے منتشر تھا تو دیکھنے کے بعد اور بڑھ جائے تو سمجھو کہ شہوت سے دیکھا ہے ، اور ایسا نہ ہو تو شہوت سے نہیں دیکھا ہے ۔ صحیح یہی ہے ، بعض حضرات نے فر ما یا کہ منتشر ہو نا ضروری نہیں ، صرف دل عورت کی طرف مائل ہو جائے تو شہوت سے دیکھنا سمجھا جائے گا ، لیکن یہ صحیح روایت نہیں ہے ۔۔ ینتشر : منتشر ہو جائے ، بڑھ جائے ، پھیل جائے ۔ 
ترجمہ :  ٤  اور معتبر فرج داخل کو دیکھنا ہے ، اور یہ متحقق نہیں ہو گا مگر عورت کے ٹیک لگا کر بیٹھتے وقت ۔
تشریح :   فرج کے دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ فرج داخل کو دیکھے تب حرمت ثابت ہو گی ، مصنف فر ماتے ہیں کہ فرج داخل دیکھنے کی صورت یہ ہے کہ عورت دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر برہنہ بیٹھی ہو تب فرج داخل دیکھاجائے گا ، اور حرمت ثابت ہو گی ۔ اس کے علاوہ کے طریقے پر بیٹھی ہو تو فرج داخل دیکھنا نہیں ہو گا ، اس لئے حرمت ثابت نہیں ہو گی ۔ ۔ اتکائھا : ٹیک لگا کر بیٹھنا ۔ 
ترجمہ : ٥  اگر چھو یا اور انزال ہو گیا ، تو بعض حضرات نے فر ما یا کہ حرمت واجب ہو گی ، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ وہ حرمت واجب نہیں کرتی ، اس لئے کہ انزال سے ظاہر ہو گیا کہ یہ وطی تک پہونچانے والا نہیں ہے ۔
تشریح :  عورت کو چھویا ، یا اس کو دیکھا اور انزال ہو گیا تو بعض حضرات فرما تے ہیں کہ اس سے بھی حرمت مصاہرت ثابت ہو گی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تو چھونے اور دیکھنے سے بھی زیادہ کی چیز ہے اسلئے اس سے حرمت ثابت ہو نی چا ہئے ۔ لیکن صحیح روایت یہ ہے کہ اس سے حرمت ثابت نہیں ہو گی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انزال ہو گیا تو یہ واضح ہو گیا کہ اب وطی تک نہیں پہونچے گا ، اور وطی تک پہونچنے کے سبب سے حرمت ثابت ہوتی ہے ، اور یہاںوطی تک پہونچنے کا امکان ختم ہو گیا اس لئے حرمت ثابت نہیں ہو گی ۔
 ترجمہ :  ٦   اسی اختلاف پر عورت کو اس کے دبر میں آنے میں ہے ۔
تشریح :   عورت کے مقعد میں آلہ تناسل کورگڑا اور انزال ہو گیا تو اس بارے میں بھی اختلاف ہے ، صحیح روایت یہ ہے کہ اس سے بھی حرمت ثابت نہیں ہو گی ، کیونکہ جب انزال ہو گیا تو اب شرمگاہ میںوطی کر نے کا امکان ختم ہو گیا ، اور اس سے بچہ پیدا ہو نے اور مرد کا عورت سے جزئیت ثابت ہو نے کا امکان ختم ہو گیا اس لئے حرمت ثابت نہیں ہو گی ۔ کیونکہ حرمت کی بنیاد جزئیت ثابت ہونا 

Flag Counter