Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

44 - 465
(١٥٠٩)ومن مستہ امرأة بشہوة حرمت علیہ امہا وابنتہا ) ١ وقال الشافعی لا تحرم علی ہذا الخلاف مسہ امرأةً بشہوة ونظرہ الی فرجہا ونظرہا الی ذکرہ عن شہوة لہ ان المس والنظر لیسا 

ہے۔
لغت:   محرِم  :  اسم فاعل ہے حرام کر نے والی وطی۔
ترجمہ : ( ١٥٠٩)  کسی نے مرد کو شہوت سے چھویا تو اس پر عورت کی ماں اور اس کی بیٹی حرام ہو گئی۔ 
تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ شہوت کے ساتھ چھونے سے بھی حرمت مصاحرہ ثابت ہو جاتی ہے ، صورت مسئلہ یہ ہے کہ کسی عورت نے کسی مرد کو شہوت کے ساتھ چھویا  یا مرد نے عورت کو شہوت کے ساتھ چھویا ، یا مر د نے عورت کے فرج داخل کو دیکھا ، یا عورت نے مرد کے ذکر کو شہوت سے دیکھاتو اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہو جائے گی، اور عورت کی ماں اور اس کی بیٹی مرد کے لئے حرام ہو جائے گی۔
وجہ :  (١) دلیل عقلی یہ ہے کہ شہوت سے چھونا وطی کی طرف پہونچائے گا ، اور وطی بچے کی طرف پہونچائے گی  ، اور بچہ جز ہو نے کا سبب ہے جس سے حرمت مصاہرت ہو تی ہے اس لئے چھونے سے حرمت مصاہرت ثابت ہو گی ۔ (٢)  اس اثر میں ہے کہ شہوت سے چھو لیا تو حرمت مصاہرت ثابت ہو جائے گی ۔قال ابراہیم وکانوا یقولون : اذا اطلع الرجل علی المرأة علی ما لاتحل لہ او لمسھا لشھوة فقد حرمتا علیہ جمیعا(مصنف ابن ابی شیبة ٤٩ الرجل یقع علی ام امرأتہ الخ، ج ثالث، ص ٤٦٩، نمبر ١٦٢٣٠ مصنف عبد الرزاق ، باب ما یحرم الامة و الحرة ، ج سادس ،ص٢٢٥، نمبر١٠٨٩٢) اس اثر سے معلوم ہوا کہ شہوت سے چھوئے گا تو حرام ہوگی۔(٣) اس حدیث مرسل میں ہے کہ فرج کو دیکھ لیا تو حرمت مصاہرت ثابت ہو جائے گی ۔ عن ابی ھانی قال قال رسول اللہ من نظر الی فرج امرأة لم تحل لہ امھا ولا ابنتھا ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ٤٨ الرجل یقع علی ام امرأتہ او ابنة امرأتہ ما حال امرأتہ؟ ج ثالث، ص ٤٦٩، نمبر١٦٢٢٩ سنن للبیہقی ، باب الزنا لا یحرم الحلال ،ج سابع ،ص ٢٧٦، نمبر١٣٩٦٩) اس حدیث مرسل سے پتہ چلا کہ اجنبی عورت کا فرج دیکھ لیا تو حرمت مصاہرت ثابت ہو جائے گی۔اور اس سے اس عورت کی ماں اور بیٹی حرام ہو جائے گی (٤)عن مکحول ان عمر جرد جاریتہ فسألہ ایاھا بعض بنیہ فقال انھا لا تحل لک  (مصنف ابن ابی شیبة ٤٨ فی الرجل یجرد المرأة ویلتمسھا من لا تحل لابنہ وان فعل الاب، ج ثالث، ص٤٦٧،نمبر١٦٢١٢ مصنف عبد الرزاق ، باب ما یحرم الامة و الحرة ، ج سادس ،ص ٢٢٣، نمبر ١٠٨٨٢) اس اثر میں یہ ہے کہ صرف کھول کر دیکھ لے تو حرمت مصاہرت ثابت ہو جائے گی ۔
ترجمہ :  ١  امام شافعی  نے فر ما یاکہ حرام نہیں ہو گی ، اور اسی اختلاف پر ہے کہ مرد  کا عورت کو شہوت سے چھولینا ، اور مرد کا 

Flag Counter