Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

40 - 465
 ٢ وقال زفر لایجوز لان ابنة الزوج لو قدرتہا ذکر الا یجوز لہ التزوج بامرأة ابیہ   ٣ قلنا امرأة الاب لو صورتہا ذکر اجاز لہ التزوج بہذہ والشرط ان یصور ذٰلک من کل جانب   (١٥٠٨)ومن زنیٰ بامرأة حرمت علیہا امہا وبنتہا )
 
ہوتا ہے۔ اس لئے علماء نے فرمایا کہ سوتیلی ماں اور سوتیلی بیٹی کو ایک نکاح میں جمع کرنا جائز ہے (٢) اثر میں اس کا جواز ہے۔  وجمع عبد اللہ بن جعفر بین ابنة علی وامرأة علی وقال ابن سیرین لا بأس بہ وکرھہ الحسن مرة ثم قال لا بأس بہ۔ (بخاری شریف ، باب ما یحل من النساء وما یحرم، ص ٧٦٥، نمبر ٥١٠٥ دار قطنی کتاب النکاح ،ج ثالث ،ص ٢٢٠ ،نمبر٣٨٢٣) اس اثر سے معلوم ہوا کہ سوتیلی ماں اور سوتیلی بیٹی کو ایک نکاح میں جمع کرنا جائز ہے۔ 
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دو نوں جانب سے حرمت ہو تو دو نوں کو ایک نکاح میں جمع کر نا حرام ہے ، اور ایک جانب سے حرمت ہو تو دو نوں کو ایک نکاح میں جمع کر نا حرام نہیں ہے ۔  
ترجمہ :٢   امام زفر  نے فر ما یا کہ یہ نکاح جائز نہیں ہے ، اس لئے کہ شوہر کی بیٹی کو اگر مذکر فرض کر لیں تو اس کے لئے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر نا جائز نہیں ہے ۔ 
تشریح :  امام زفر  کی رائے ہے کہ سوتیلی ماں اور سوتیلی بیٹی کو ایک نکاح میں جمع کر نا جائز نہیں ہے ، کیونکہ اگر بیٹی کو مذکر فرض کر لیں تو یہ بیٹا ہو جائے گا ، اور بیٹے کے لئے سوتیلی ماں سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے ، اس لئے ان دونوںکو ایک نکاح میں جمع کر نا جائز نہیں ہو گا ۔ 
وجہ: (١)  کیونکہ ایک طرف سے حرمت ہوتی ہے، اس لئے جمع کر نے کے لئے ایک طرف سے حرمت بھی کا فی ہے  (٢) اوپر گزرا کہ وکرھہ الحسن مرة....و کرھہ جابر بن زید للقطعیة و لیس فیہ تحریم ۔ (بخاری شریف ،نمبر ٥١٠٥ دار قطنی کتاب النکاح ،ج ثالث ،ص ٢٢٠ ،نمبر٣٨٢٣)کہ حضرت حسن ایسے نکاح کو مکروہ سمجھتے تھے، اس لئے حرام ہو گا ۔
ترجمہ :٣  ہم کہتے ہیں کہ باپ کی بیوی کو اگر مذکر فرض کریں تو اس کے لئے اس لڑکی سے نکاح کر نا جائز ہے ، اور شرط یہ ہے کہ عدم جواز ہر جانب سے ہو ۔ 
تشریح :  ہمارا جواب یہ ہے کہ اگر باپ کی بیوی ] سوتیلی ماں [کو مذکر فرض کریں تو یہ سوتیلا بیٹا ہو گا ، اور سوتیلے بیٹے کا نکاح سوتیلی ماں سے حرام ہے ، تو ایک جانب سے حرمت ثابت ہوئی ، اور ایک نکاح میں جمع کر نے کے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔ کیونکہ حلال ہو نے کے لئے یہ شرط ہے کہ دو نوں جانب سے حرام نہ ہو ۔
ترجمہ : (١٥٠٨) کسی نے زنا کیاکسی عورت سے تو حرام ہو گئی اس پر اس کی ماں اور اس کی بیٹی۔  

Flag Counter