Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

363 - 465
فیہ  (١٧٤١) وان نوی ان تقع الثلث الساعة او عند رأس کل شہر واحدة فہو علی ما نوی )
  ١ سواء کانت فی حالة الحیض او فی حالة الطہر 

تشریح :   عورت حیض والی ہے اس لئے ہر طہر میں ایک طلاق دے سکتا ہے ،اور چونکہ مدخول بھا ہے اس لئے تین طہر میں تین طلاق دے سکتا ہے ، اس لئے جب یہ کہا کہ تمکو تین طلاق سنت کے طور پر ہے تو ہر طہر میں ایک طلاق واقع ہو گی ، کیونکہ سنت کا طریقہ یہی ہے کہ ہر طہر میں ایک طلاق واقع ہو ۔
وجہ:   کیونکہ٫ انت طالق للسنة ، میں لام وقت کے لئے ہے اور سنت طلاق کا وقت ہر طہر ہے اس لئے ہر طہر میں طلاق واقع ہو گی ۔لیکن یہ ضروری ہے کہ کچھ نیت نہ کی ہو کیونکہ بیک وقت تین طلاق کی نیت کرے گا تین طلاق واقع ہو جائے گی ، اس کی بحث آگے آرہی ہے ۔
 ترجمہ:   (١٧٤١)اور اگر نیت کی کہ تین بیک وقت واقع ہو جائے یا ہر مہینے میں ایک واقع ہو تو جیسی نیت کی ویسی ہی ہو گی ۔  ترجمہ:   ١   چا ہے حیض کی حالت میں ہو یا طہر کی حالت میں ہو ۔
 تشریح:  للسنة کے دو معنی ہیں]١[ ایک معنی ہے کہ سنت کے طور پر طلاق ، یعنی ہر طہر میں ایک طلاق ، اگر کوئی نیت نہیں کی تو ہر طہر میں ایک طلاق واقع ہو گی ۔]٢[ دوسرا معنی ہے کہ  طلاق دینا سنت سے یعنی حدیث سے ثابت ہے ، چنانچہ انت طالق للسنة ، کہہ کر یہ نیت کی کہ بیک وقت تینوں طلاق واقع ہو جائے تو تینوں طلاق بیک وقت واقع ہو جائے گی ۔ یا ہر مہینے کے شروع میں واقع ہو جائے تو ہر مہینے کے شروع  میں واقع ہو جائے گی ، چا ہے وہ وقت عورت کے حیض کا ہو چا ہے طہر کا ہو ، اور للسنة کا دوسرا معنی لیا جائے گا ، کہ یہ تین طلاق بھی سنت یعنی حدیث سے ثابت ہے ۔
وجہ :   (١) سنت کے دو نوں معنی کا احتمال ہے ، پس اگر نیت نہیں کی تو پہلا معنی لیا جائے گا کیونکہ وہی اقرب ہے ، اور نیت کی تو دوسرا معنی لیا جائے گا ، کیونکہ اس کا بھی احتمال ہے(٢)تین طہر میں تین طلاق واقع ہو اس کی دلیل یہ اثر ہے ۔ قال الزھری فی امراة یطلقھا زوجھا عند کل طہر تطلیقة ، قالوا : تعتد بعد الثلاث حیضة واحدة ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب تعتد اذا طلقھا عند کل حیضة ، ج سادس ، ص ٢٤٠، نمبر ١٠٩٨١) اس اثر میں ہے کہ تین طلاق واقع ہو گی ، اور تیسری کے بعد ایک حیض سے عدت پوری کرے ۔(٣) اور تین طلاق بیک وقت دے تو تینوں واقع ہو جائے گی اس کی دلیل یہ حدیث ہے ۔عن داود عن عبادة بن صامت قال طلق جدی امرأة لہ الف تطلیقة فانطلق ابی الی رسول اللہ  ۖ فذکر ذالک لہ فقال النبی  ۖ اما اتقی اللہ جدک اما ثلث فلہ و اما تسعماة و سبع و تسعون فودوان و ظلم ان شاء اللہ عذبہ و ان شاء غفر لہ ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب المطلق ثلاثا ، ج سادس ، ص ٣٠٦، نمبر ١١٣٨٣ مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی الرجل 

Flag Counter