Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

353 - 465
١ خلافا لزفر وہو یقیسہا علی المدخول بہا ٢ ولنا ان الرغبة  فی غیر المدخول بہا صادقة لا تقل بالحیض مالم یحصل مقصودہ منہا و فی المدخول بہا تتجدد بالطہر   (١٧٣٣)قال واذا کانت  المرأة  لاتحیض من صغر او کبر فاراد ان یطلقہا ثلثا للسنة طلقہا واحدة فاذا مضی شہر طلقہا اخریٰ ) 

ترجمہ:   ١  خلاف امام زفر  کے وہ مدخول بھا پر قیاس کرتے ہیں ۔ 
تشریح:   امام زفر  فر ما تے ہیں کہ جس طرح مدخول بھا کو ایسے طہر میںطلاق دیتے ہیں جس میں جماع نہ کیا ہو اسی طرح غیر مدخول بھا کو بھی ایسے طہر میں طلاق دے جو جماع سے خالی ہو ، کیونکہ حیض کے زمانے میں طلاق دینے سے حضور ۖ نے منع فر ما یا ہے ۔ 
ترجمہ:  ٢  ہماری دلیل یہ ہے کہ غیر مدخول بھامیں رغبت صادق ہے حیض کی وجہ سے کم نہیں ہوتی ، جب تک کہ اس سے مقصود حاصل نہیں ہو تا ، اور مدخول بھا میں طہر میں رغبت تازہ ہو تی ہے ۔ 
تشریح:   ہماری دلیل یہ ہے کہ جس بیوی سے ابھی تک جماع نہیں کیا ہو تو ہر وقت اس سے وطی کرنے کی خواہش ہو تی ہے چا ہے حیض کا زمانہ ہو یا طہر کا زمانہ ہو ، جب ہر وقت اس سے ملنے کی خواہش ہے تو کسی وقت بھی طلاق کا اقدام کر نا طلاق کی ضرورت کی دلیل ہے ، اس لئے کسی وقت بھی طلاق دے سکتا ہے ۔ اور مدخول بھا میں طہر کے وقت ہی جماع کی رغبت ہو تی ہے اس لئے طہر کے وقت ہی طلاق دے ۔ 
ترجمہ:  (١٧٣٣)  اگر عورت ایسی ہو کہ حیض نہ آتا ہو کم سنی کی وجہ سے یا بڑھاپے کی وجہ سے ،پس چاہتا ہے کہ طلاق دے اس کو سنت کے طریقے پر تو طلاق دے اس کو ایک۔پس جب گزر جائے ایک ماہ تو طلاق دے دوسری اور جب گزر جائے ایک ماہ تو طلاق دے تیسری ۔
 تشریح :   عورت ایسی ہے کہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے یا بڑی عمر ہونے کی وجہ سے یا کسی مرض کی وجہ سے اس کو حیض نہیں آتا ہے۔اور شوہر چاہتا ہے کہ اس کو سنت طریقے سے ہر طہر میں طلاق دے اور تین طہر میں تین طلاقیں پوری کرے تو اس کے لئے یہ ہے کہ پہلی طلاق جب چاہے دے ۔پھر ہر ماہ ایک طلاق دے تو سنت کے مطابق ہوجائے گی۔  
وجہ :  (١)جس کو حیض نہ آتا ہواس کے لئے ہر ایک ماہ ایک طہر کے درجے میں ہے اس لئے ہر ماہ پر ایک طلاق دیدے(٢)آیت میں ہے۔  والّائی یئسن من المحیض من نسائکم ان ارتبتم فعدتھن ثلثة اشھر۔و الّلاتی لم یحضن (آیت ٤ سورة، الطلاق ٦٥) اس آیت میں تین حیض کو تین مہینے قرار دیئے۔جس سے معلوم ہوا کہ ہر ماہ ایک حیض کے درجے میں ہے (٣) اثر میں ہے ۔عن الزھری فی البکر التی لم تحض والتی قعدت من الحیض طلاقھا کل ہلال تطلیقة ۔ (مصنف 

Flag Counter