Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

35 - 465
٢   ویطأ المنکوحة ان لم یکن وطی المملوکة لعدم الجمع وطیاً اذ المرقوقة لیست موطوء ة حکماً (١٥٠٣)فان تزوج اختین فی عقدتین ولایدری ایتہما اولی فرق بینہ وبینہما )  ١   لان نکاح احدٰہما  باطل بیقین ولا وجہ الی التعیین لعدم الاولوےة ولا الی التنقید مع التجہیل لعدم الفائد اوللضرر فتعین التفریق  

شادی کسی دوسرے سے کرادے تو مالک کے لئے اس سے جماع کر نا حرام ہو جائے گا ، اب منکوحہ سے جماع کر سکتا ہے ، دوسری شکل یہ ہے کہ باندی کو بیچ دے یا آزاد کر دے تو اس باندی سے جماع کرنا حرام ہو جائے گا ،اب منکوحہ سے جماع کر نا جائز ہو گا ۔سبب من الاسباب ، کی یہی شکلیںہیں۔ 
وجہ :   (١) اس اثر میں ہے کہ دو بہنیں ملک میں رہ سکتیں ہیں ، البتہ جماع کے اعتبار سے دو نوں کو جمع نہیں کر سکتے ، اور یہ بھی ہے کہ ایک کو اپنی ملکیت سے نکال دے تو دوسری سے جماع کر سکتا ہے ۔عن علی سألہ رجل لہ امتان اختان وطی احداھما ثم اراد ان یطأ الاخری قال لا حتی یخرجھا من ملکہ۔ (سنن للبیہقی، باب ماجاء فی تحریم الجمع بین الاختیین وبین امرأة و ابنتھا فی الوطیٔ بملک الیمین،ج سابع ،ص ٢٦٧،نمبر١٣٩٣٨ مصنف ابن ابی شیبة ٥٠ فی الرجل یکون عندہ الاختان مملوکتان فیطأھما جمیعا، ج ثالث ،ص ٤٧١،نمبر١٦٢٤٦) اس اثر میں حضرت علی نے فرمایا کہ جب تک پہلی کو اپنی ملکیت سے جدا نہ کرے دوسری باندی سے صحبت نہیں کر سکتا۔
ترجمہ : ٢  اور منکوحہ سے وطی کر سکتا ہے اگر مملوکہ باندی سے وطی نہ کیا ہو ، وطی کے اعتبار سے جمع نہ ہو نے کی وجہ سے ، اس لئے کہ مملوکہ حکم کے اعتبار سے وطی کی ہوئی نہیںہوتی ۔ 
تشریح :  باندی ملکیت میں تھی لیکن اس سے ابھی تک وطی نہیں کی تھی ، اور اسکی بہن سے نکاح کیا تو منکوحہ سے وطی کر سکتا ہے ، کیونکہ ملکیت میں باندی کے ہو نے سے وطی شمار نہیں کی جاتی ہے ، اور جب اس سے وطی نہیں ہوئی تو ایک ہی منکوحہ سے وطی ہوئی اس لئے وطی کے اعتبار سے جمع کر نا نہیں ہوا اس لئے جائز ہے ۔۔المرقوقة : رق سے مشتق ہے ، مملوکہ باندی ۔مملوکہ حکم کے اعتبار سے وطی کی ہوئی نہیں ہوتی ہے ۔
 ترجمہ : ( ١٥٠٣) اگر دو بہنوں سے دو عقدوں میں نکاح کیا ، اور یہ معلوم نہیں کہ پہلی کون ہے تو شوہر سے دو نوں بہنوں کو جدا کردے ۔  
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ دونوں میں سے ایک کا نکاح  یقیناباطل ہے ، اور تعیین کی کوئی وجہ نہیں کسی کے اولی نہ ہو نے کی وجہ سے ، اور جہالت کے ساتھ نا فذ کر نے کی کوئی وجہ نہیں فائدہ نہ ہو نے کی وجہ سے ، یا ضرر کی وجہ سے اس لئے جدا کر نا متعین ہوا ۔ 

Flag Counter