Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

339 - 465
٢ ولنا ان ثبوت الحرمة لا یقبل الفصل عن زوال الملک فی باب النکاح وابطال الملک لا یثبت الا بشہادة رجلین او رجل وامرأتین 

اس ایک عورت کی گواہی سے گوشت کو حرام سمجھا جائے گا ، اسی طرح یہاں ایک عورت کی گواہی سے حرمت رضاعت ثابت کر دی جائے گی۔ 
وجہ:   (١) دودھ پلانے کا معاملہ پردے میں ہوتا ہے اس لئے ممکن ہے کہ مرد نہ دیکھ سکے۔اس لئے ایک عورت کی گواہی کافی ہوگی (٢) حدیث میں ہے کہ ایک کالی عورت نے دودھ پلانے کی گواہی دی اور حضورۖ نے مان لی۔قال سمعت من عقبة لکنی لحدیث عبید احفظ ... قال تزوجت امرأة فجائتنا امرأة سوداء فقالت ارجعتکما فاتیت النبی ۖ فقلت تزوجت فلانة بنت فلان فجائتنا امرأة سوداء فقالت لی انی قد ارضعتکما وھی کاذبة فاعرض عنی فاتیتہ من قبل وجہہ قلت انھا کاذبة قال کیف بھا وقد زعمت انھا قد ارضعتکما دعھا عنک (بخاری شریف ، باب شہادة المرضعة، ص ٧٦٤، نمبر ٥١٠٤ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی شہادة المرأة والواحدة فی الرضاع،ص٢١٨، نمبر ١١٥١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رضاعت میں ایک عورت کی گواہی کافی ہے۔(٣)  عن رجل عن الحسن قالا : تجوز شھادة الواحدة المرضعة فی الرضاع و النفاس ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب شھادة امراة علی الرضاع ، ج سابع ، ص ٣٨٦، نمبر ١٤٠٥١) اس اثر میں ہے کہ ایک رضاعت میں ایک عورت کی گواہی کافی ہے ۔
ترجمہ:  ٢  ہماری دلیل یہ ہے کہ حرمت کا ثبوت نکاح کے باب میں زوال ملک سے فصل قبول نہیں کرتا ، اور ملک کا باطل کر نا دو مرد ، یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ہی سے ثابت ہوگا۔ 
تشریح :   یہ امام مالک کو جواب ہے ۔ایک ہے ملک کا زائل ہو نا ، یہ حقوق العباد ہے ، اور اس کے لئے دو مرد ، یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی چا ہئے ، اور دوسرا ہے گوشت وغیرہ کا کھانا حرام ہو نا ، یہ امور دینیہ ہے ، یہ ایک عورت کی گواہی سے بھی حرام ہو جائے گا ، اور یہ ممکن ہے کہ ایک چیز پر ملکیت ہو لیکن اس کا کھانا حرام ہو ، مثلا کوئی آدمی کافر تھا اس لئے اس کی ملکیت میں شراب تھی ،پھر مسلمان ہو گیا ، اس لئے شراب پینا حرام ہو گیا ، لیکن شراب پر اس کی ملکیت باقی ہے ۔
رضاعت میں دو باتیں ہیں ، ]١[ ایک ہے حرمت ثابت ہونا یہ امور دینیہ ہے، یہ ایک عورت کی گواہی سے بھی ثابت ہو جانی چا ہئے ، لیکن حرمت ثابت ہوتے ہی نکاح ٹوٹ جائے گا ، اور بیوی سے شوہر  کی ملکیت زائل ہو جائے گی ، اس لئے اس میں حقوق العباد کا درجہ  غالب ہے ، اس لئے حرمت رضاعت کو ثابت کر نے کے لئے دو مرد ، یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ضروری ہو نی چا ہئے۔
 
Flag Counter