Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

340 - 465
٣ بخلاف اللحم لان حرمة التناول ینفک عن زوال الملک فاعتبر امراً دینیاً واللہ اعلم ۔۔۔ 

ترجمہ:  ٣  بخلاف گوشت کے اس لئے کہ کھانے کا حرام ہو نا زوال ملک سے الگ ہو سکتا ہے ، اس لئے کہ گوشت میں امور دینیہ کا اعتبار کیا گیا ۔ 
تشریح:   یہاں سے بتا رہے ہیں کہ جہاں امور دینیہ، مثلا گوشت کا حرام ہو نا ، ملک کے ساتھ جمع ہو جائے تو وہاں امور دینیہ کا اعتبار کیا جائے گا اور ایک عورت کی گواہی سے حرام کر دیا جائے گا ، مثال مذکور میں ، آدمی کافر تھا اور مسلمان ہو گیا تو اس کے لئے شراب پینا حرام ہو گیا ، لیکن اس کی ملکیت میں جو شراب تھی ، وہ اس کی ملکیت میں ہی باقی رہے گی ، تو یہاں حرمت اور ملکیت دو نوں جمع ہو گئی ، اس لئے حرمت اور امور دینیہ کا اعتبار کر لیا گیا ۔ لیکن رضاعت میں حرمت کا اعتبار کریں تو فورا شوہر کی ملکیت بیوی سے زائل ہو جاتی ہے اس لئے وہاں امور دینیہ کے بجائے حقوق العباد کا اعتبار کیا گیا ، اور دومردوں کی گواہی کی ضرورت پڑی ۔  
اصول :   امور دینیہ کی رعایت کرنے سے زوال ملک ہو تو حقوق العباد قرار دیکردو مردوں کی گواہی کی ضرورت ہے ، اور امور دینیہ کی رعایت کرنے سے قرار ملک ہو تو امور دینیہ کا اعتبار کر کے ایک عورت کی گواہی بھی کافی ہے ۔  

Flag Counter