Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

333 - 465
(١٧٢١)واذا شرب صبیان من لبن شاة لم یتعلق بہ التحریم )   ١   لانہ لا جزئےة بین الاٰدمی والبہائم والحرمة باعتبارہا (١٧٢٢)واذا تزوج الرجل صغیرةً وکبیرةً فارضعت الکبیرة الصغیرة حرمتا علی الزوج ) ١ لانہ یصیر جامعا بین الام والبنت رضاعاً وذلک حرام کالجمع بینہما نسبا (١٧٢٣)ثم ان لم یدخل بالکبیرة فلا مہر لہا ] لان  الفرقة جاء ت من قبلہا قبل الدخول بہا[ وللصغیرة نصف 

دودھ اترا ہے وہ دودھ بھی نہیں ہے جس سے نشو و نما ہو اس لئے اس کے پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہو گی ۔ 
ترجمہ:   (١٧٢١)  اگر دو بچوں نے بکری کا دودھ پیا تو دونوں کے درمیان رضاعت نہیں ہے۔
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ آدمی اور جانور کے درمیان جزئیت نہیں ہے، اور حرمت جزئیت کے اعتبار ہو تی ہے ۔ 
وجہ:   (١) رضاعت انسانی اعضاء کی جزئیت سے ہوتی ہے۔اور یہ حیوان کا دودھ ہے اس سے انسان کی جزئیت ثابت نہیں ہو گی ۔ اس لئے اس سے رضاعت نہیں ہوگی(٢) آیت میں۔  امھات۔ کہا ہے کہ ماں کا دوھ پلائے تب رضاعت ہوگی اور بکری ماں نہیں ہوگی اس لئے اس کے دودھ پینے سے رضاعت نہیں ہوگی (٣) بلکہ انسان میں سے مرد ددھ پلائے تو رضاعت نہیں ہوگی کیونکہ وہ ماں نہیں ہے تو بکری کے دودھ سے رضاعت کیسے ثابت ہوگی۔  
اصول :   یہ مسئلے اس اصول پر ہیں کہ ماں کا دودھ ہوتو رضاعت ثابت ہوگی ورنہ نہیں ۔
ترجمہ:  (١٧٢٢)   اگر آدمی نے چھوٹی بچی اور بڑی عورت سے شادی کی۔پس بڑی نے چھوٹی کو دودھ پلادیا تو شوہر پر دونوں حرام ہوںگی۔
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ یہ شوہر ماں اور رضاعی بیٹی کو جمع کرنے والا ہو گیا ، اور یہ حرام ہے جیسے کہ ماں اور نسبی بیٹی کو جمع کر نا حرام ہے ۔ 
تشریح:   ایک آدمی نے دو سال کے اندر کی بچی اور بڑی عورت سے شادی کی ۔پس بڑی عورت نے چھوٹی بیوی کو دودھ پلا دیا تو دونوں شوہر پر حرام ہو جائیںگی۔  
وجہ:   دودھ پلانے کی وجہ سے چھوٹی بچی بڑی بیوی کی رضاعی بیٹی بن گئی۔اس لئے یہ مرد ماں اور بیٹی کو جمع کرنے والا ہوا اس لئے دونوں حرام ہوںگی جیسے نسبی ماں اور بیٹی کو جمع کرنا حرام ہے۔بڑی بیوی اس لئے حرام ہوگئی کہ چھوٹی بیوی کی ماں بن گئی اور بیوی کی ماں سے نکاح حرام ہے ، اور چھوٹی بیوی حرام اسلئے ہوئی کہ وہ بڑی بیوی کی بیٹی بن گئی ،اور بیوی کی بیٹی سے نکاح حرام ہے۔
ترجمہ: (١٧٢٣)  پس اگر بڑی سے صحبت نہ کی ہو تو اس کے لئے مہر نہیں ہے۔ ]اس لئے کہ فرقت دخول سے پہلے بڑی کی جانب سے ہی آئی ہے [ اور چھوٹی کے لئے آدھا مہر ہے ۔

Flag Counter