Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

327 - 465
٢ ان العبرة  للغالب کما فی الماء اذا لم یغیرہ شیٔ عن حالہ  ٣ ولابی حنیفة ان الطعام اصل واللبن تابع لہ فی حق المقصود فصار کالمغلوب ولا معتبر بتقاطر اللبن من الطعام عندہ ہو الصحیح لان التغذی بالطعام اذ ہو الاصل (١٧١٤) وان اختلط بالدواء واللبن  غالب تعلق بہ التحریم  ) ١ لان اللبن یبقی مقصودا فیہ اذا الدواء لتقویتہ علی الوصول 

حرمت ثابت نہیں ہو گی ، کیونکہ اب یہ دودھ نہیں رہا بلکہ کھانا ہو گیا ۔  
ترجمہ:   ٢  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ اعتبار غالب کا ہے جیسے کہ پانی ملانے کی صورت میں  جبکہ اس دودھ کو کسی چیز نے متغیر نہ کیا ہو ۔ 
تشریح :    صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ جس طرح پانی میں دودھ ملانے سے دودھ کے غالب کا اعتبار کیا جا تا ہے اسی طرح کھانے میں دودھ ملانے سے غالب کا اعتبار کیا جائے گا ، بشرطے کہ کھانے کو پکا یا نہ ہو اور آگ وغیرہ سے دودھ کی حالت بدلی نہ ہو ، کیونکہ آگ میں پکا یا ہو تو چاہے دودھ غالب ہو پھر بھی اس سے حرمت ثابت نہیں ہو گی ، کیونکہ اب دودھ سے نشو نما نہیں ہوگی بلکہ کھانے سے نشو نما ہوگی ، اور پہلے گزر چکا ہے کہ حرمت کا مدار نشو و نما پر ہے ۔  
 ترجمہ:   ٣   امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ کھانا اصل ہے اور دودھ مقصود کے حق میں اس کے تابع ہے تو دودھ مغلوب کی طرح ہو گیا اور کھانے سے دودھ کے قطرے ٹپکنے کا اعتبار نہیں ہے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ، صحیح یہی ہے اس لئے کہ غذا حاصل کر نا کھانے سے ہے اس لئے کہ وہ اصل ہے ۔ 
تشریح:  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ چا ہے دودھ غالب ہو لیکن کھا نا میں ملا دینے کے بعد  نشو و نما کے لئے اور غذا حاصل کر نے کے لئے کھانا اصل ہو گیا اس لئے گو یا کہ دودھ مغلوب ہو گیا اس لئے اس سے حرمت ثابت ہو گی ۔ دوسری بات فر ماتے ہیں کہ دودھ اتنا زیادہ ہے کہ کھانے سے قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے پھر بھی امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اس کا اعتبار نہیں ہے ، کیونکہ اس صورت میں بھی کھانا ہی اصل ہے اور اسی سے غذا حاصل کر نا ہے اس لئے دودھ سے حرمت ثابت نہیں ہو گی ۔
ترجمہ:  (١٧١٤)   اگر دودھ دوا کے ساتھ مل جائے اور دودھ غالب ہو تو حرمت اس سے متعلق ہوگی۔
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ دودھ اس میں مقصود ہے اس لئے کہ دوا دودھ پہنچانے میں تقویت کے لئے ہے ۔    
تشریح:  کسی عورت کے دودھ کو دوا کے ساتھ ملا کر دو سال کے اندر بچے کو پلایااور دودھ غالب ہو تو بچے کی رضاعت اس عورت سے ثابت ہو جائے گی۔اس کی وجہ یہ کہ جب دودھ غالب ہے تو دودھ اصل ہے اور دوا دودھ کے اثر کو تیز کرنے کے لئے ہے اس لئے اس سے حرمت ثابت ہو گی ۔ اور اگر دوا غالب ہے تو دوا اصل ہے اور دودھ اس کے اثر کو تیز کر نے کے لئے ہے اس لئے اس 

Flag Counter