Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

326 - 465
٢ ونحن نقول المغلوب غیر موجود حکما حتی لا یظہر بمقابلة الغالب کما فی الیمین  (١٧١٣)وان اختلط بالطعام لم یتعلق بہ التحریم وان کان اللبن غالبا عند ابی حنیفة وقالا اذا کان اللبن غالبا یتعلق بہ التحریم ) ١ قال قولہما فیما اذا لم یمسہ النار حتی لو طبخ بہا لا یتعلق بہ التحریم فی قولہم جمیعا لہما

گھونٹ دودھ حقیقت میں موجود تھا اس لئے اس کے پینے سے حرمت ثابت ہو جائے گی ۔
ترجمہ :   ٢  اور ہم کہتے ہیں مغلوب حکم کے طور پر مو جود نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ غالب کے مقابلے میں ظاہر نہیں ہو گا ، جیسا کہ قسم میں ہو تا ہے ۔ 
تشریح: ہم اما م شافعی  کو یہ جواب دیتے ہیں کہ جب دودھ مغلوب ہے تو حکم کے اعتبار سے  وہ موجود نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ پانی جو غالب ہے اس کے مقابلے میں دودھ صاف ظاہر نہیں ہو گا ۔اس کی ایک مثال دیتے ہیں کسی نے قسم کھائی کہ دودھ نہیں پیوں گا ، اور ایسا دودھ پیا جس میں پانی غالب تھا تو اس دودھ پینے حانث نہیں ہو گا ، اسی طرح یہاں بھی اس دودھ کے پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہو گی ۔   
 ترجمہ :  (١٧١٣)   اگر دودھ کھانے کے ساتھ مل جائے تو اس کے ساتھ حرمت متعلق نہیں ہوگی اگر چہ غالب ہو امام ابو حنیفہ کے نزدیک۔اور صاحبین فرماتے ہیں اس کے ساتھ حرمت متعلق ہوگی، اگر دودھ غالب ہو ۔
 وجہ :   امام ابو حنیفہ کی نظر حدیث کا لفظ۔ یا عائشة انظرن من اخوانکن فانما الرضاعة من المجاعة۔ (بخاری شریف، باب الشھادة علی الانساب والرضاع المستفیض والموت القدیم ص ٣٦٠ نمبر ٢٦٤٧ مسلم شریف ، باب انما الرضاعةمن المجاعة ،ص ٤٦٩ ،نمبر ٣٦٠٦١٤٥٥) میں  الرضاعة من المجاعة  کی طرف گئی ہے۔اس حدیث میں ہے کہ صرف دودھ سے بھوک ختم ہوتو اس دودھ سے رضاعت ثابت ہوگی۔اور دودھ کو کھانے میں ملا دیا تو کھانا اصل ہوگیا اس سے بھوک دور ہوگی، اور کھانے سے ہی گوشت اور ہڈی بڑھے گی۔اور دودھ تابع ہو گیا اب اس دودھ سے نہ بھوک دور ہو گی اور نہ ہڈی گوشت بڑھے گی،اس لئے اس سے حرمت ثابت نہیں ہوگی ۔
ترجمہ:   ١  مصنف نے فر ما یا کہ صاحبین  کا قول اس صورت میں ہے جبکہ آگ نے نہ چھویا ہو ، یہاں تک کہ اگر دودھ اور کھانے کو آگ میں پکا دیا جائے تو سب کے قول میں اس سے حرمت ثابت نہیں ہو گی ۔ 
تشریح:   صاحب ہدایہ فر ما تے ہیں کہ  صاحبین  نے جو فر ما یا کہ کھانے میں دودھ ملا دیا جائے تو غالب ہو تو اس سے حرمت ثابت ہو جائے گی ، یہ اس صورت میں ہے جبکہ دودھ اور کھانے کو پکا یا نہ جائے ، اس لئے کہ اگر پکا دیا جائے تو بالاتفاق اس دودھ سے 

Flag Counter