Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

314 - 465
٢   وقال زفر  ثلٰثة احوال لان الحول حسن للتحول من حال الی حال ولابد من الزیادة علی الحولین لما تبین فتقد ر بہ ٣ ولہما قولہ تعالی وحملہ وفصالہ ثلثون شہرا ومدة الحمل ادنا ہا ستة اشہر فبقی للفصال حولان 

ب دودھ پلانے کی مدت دو سال رہ گئی ۔ (٣)ووصینا الانسان بوالدیہ حملتہ امہ وھنا علی وھن و فصالہ فی عامین ان اشکر لی و لوالدیک الی المصیر ۔ ( آیت ١٤، سورة لقمان ٣١) اس آیت میں ہے کہ اسکی دودھ پلانے کی مدت دو سال ہے ۔  (٤)   عن ابن عباس قال رسول اللہ ۖ لا رضاع الا ماکان فی الحولین۔ (دار قطنی ، کتاب الرضاع ،ج رابع ،ص ١٠٣ ،نمبر ٤٣١٨ سنن للبیہقی ، باب ماجاء فی تحدید ذلک بالحولین ،ج سابع، ص ٧٦٠ ، نمبر ١٥٦٦٣)(٥) اس حدیث میں بھی اس کا اشارہ ہے۔عن عائشة ... فقال انظرن ما اخواتکن فانما الرضاعة من المجاعة ۔ (بخاری شریف ، باب من قال لا رضاع بعد حولین ص ٧٦٤ نمبر ٥١٠٢ ابو داؤد شریف، باب فی رضاعة الکبیر ص ٢٨٨ نمبر ٢٠٥٨) اس حدیث میں ہے کہ جس زمانے میں صرف دودھ سے بھوک دور ہو اس زمانے میں دودھ پلانے سے رضاعت ثابت ہوگی۔یعنی دو سال کے اندر۔
ترجمہ:    ٢  اور امام زفر  نے فر ما یا کہ تین سال۔ اس لئے کہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف بدلنے کے لئے ایک سال بہتر ہے اور جیسے پہلے ظاہر ہوا دو سال سے زیادہ ہو نا ضروری ہے ، اس لئے تین سال متعین فر ما یا ۔ 
تشریح:  امام زفر  فر ماتے ہیں کہ مدت رضاعت تین سال ہے ، اس کی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ  دو سال تو رضاعت کے لئے ہے اب دودھ پینے سے کھانے کی طرف عادت لگانے کے لئے کچھ نہ کچھ وقت چا ہئے ، تو ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف بدلنے کے لئے ایک سال بہتر ہے کیونکہ اس میں مختلف موسم آتے ہیں اس لئے دو سال پرایک سال زیادہ کیا جائے تو تین سال مدت رضاعت ہو گی ۔ 
لغت:  حول : ترجمہ ہے سال ، اسی سے احوال بدلنے والی چیز ۔ حولین : دو سال ۔ تبین : ظاہر ہو گیا ۔ تقدر بہ : اس سے اندازہ لگا یا جائے ۔  
ترجمہ:  ٣  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی کا قول حمل اور دودھ چھوڑنا تیس مہینے ہیں ، اور کم سے کم مدت حمل چھ مہینے ہیں تو دودھ چھڑانے کے لئے دو سال باقی رہے ۔ 
تشریح:   صاحبین کی دلیل  یہ آیت ہے ۔ و حملہ و فصالہ ثلاثون شھرا ۔(آیت ١٥، سورة الاحقاف ٤٦) اس آیت میں حمل کی مدت اور دودھ پلانے کی مدت دو نوں ملاکر تیس مہینے ہیں، اور حمل کی کم سے کم مدت چھ مہینے ہیں تو اب دودھ پلانے کی مدت دو سال رہ گئی ۔

Flag Counter