Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

312 - 465
  ٢   ولنا قولہ تعالی وامہاتکم  اللاتی ارضعنکم الاٰےة وقولہ علیہ السلام یحرم من الرضاع ما یحرم من النسب من غیر فصل  ٣  ولا ن  الحرمة وان کانت لشبة البعضےة الثابتة بنشور العظم وابنات اللحم لکنہ امر مبطن فتعلق الحکم بفعل الارضاع  ٤  وما رواہ مردود بالکتاب اومنسوخ بہ 

رضعات ص ٢٨٨ نمبر ٢٠٦٣ ترمذی شریف نمبر ١١٥٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایک مرتبہ اور دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوگی۔
لغت:   مصة : چوسنا ، دودھ پلانا ۔ املاجة : ملج سے مشتق ہے دودھ پلانا ۔ 
  ترجمہ:   ٢  اور ہماری دلیل اللہ تعالی کا قول ۔ وامھاتکم التی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعة (آیت ٢٣ سورة النسائ٤)  اور حضور ۖ کا قول ہے رضاعت سے وہ سارے لوگ حرام  ہو تے ہیں جو نسب سے ہو تے ہیں ، بغیر کسی فرق کے ۔ 
  تشریح: اوپر آیت گزری جس میں ہے کہ تمہاری وہ مائیں جس نے تمکو دودھ پلایا ، اس آیت میں یہ تفصیل نہیں ہے کہ ایک گھونٹ پلایا یا چند گھونٹ پلایا ، یہ آیت مطلق ہے اس لئے ایک گھونٹ پلانے سے بھی حرمت ثابت ہو جائے گی ۔ اسی طرح حدیث میں ہے کہ نسب سے جو لوگ حرام ہو تے ہیں رضاعت سے بھی وہی لوگ حرام ہو تے ہیں ، اور اس میں یہ تفصیل نہیںہے ایک گھونٹ پلائے تب حرام ہونگے یا کئی گھونٹ پلائے تب حرام ہو نگے ، اس لئے ایک گھونٹ پلانے سے بھی حرام ہونا چاہئے۔ حدیث یہ ہے ۔ (٢) حدیث میں ہے۔ان عائشة زوج النبی ۖ اخبرتھا ... فقال نعم الرضاعة تحرم ما تحرم الولادة  (بخاری شریف ، باب ویحرم من الرضاعة ما یحرم من النسب ص ٧٦٣ نمبر ٥٠٩٩ مسلم شریف ،  نمبر ٣٥٦٨١٤٤٤ ترمذی شریف ،نمبر ١١٤٦) 
  ترجمہ:   ٣  اور اس لئے کہ حرمت اگرچہ بعضیت کے شبہ کی وجہ سے ہے جو ثابت ہے ہڈی کے بڑھ جانے اور گوشت کے اگانے سے ، لیکن یہ باطن معاملہ ہے ، اس لئے حکم دودھ پلانے کے فعل کے ساتھ متعلق ہو گا ۔
  تشریح:  یہ دلیل عقلی ہے کہ دودھ پلانے سے جو حرمت ثابت ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ سے بچے کی ہڈی بڑھتی ہے اور گوشت پیدا ہو تا ہے جسکی وجہ سے بچہ ماں کا  جزو بن جا تا ہے اور یہی بعض ہو نے کی وجہ سے حرمت رضاعت ثابت ہو تی ہے ، اور بعض ہوا یا نہیں یہ باطن اور پوشیدہ امر ہے ، اس لئے ایک گھونٹ پلانے پر ہی یہ حکم لگا دیا گیا کہ بچہ ماں کا حصہ بن گیا اور بچے سے ماں اور خاندان کی شادی حرام ہو گئی ۔اس لئے ایک گھونٹ پلانے سے بھی بعضیت ثابت کردی گئی اور حرمت ثابت کر دی گئی ۔ 
  ترجمہ:  ٤  اور امام شافعی  نے جو روایت کی آیت کی وجہ سے وہ مردود ہے یا منسوخ ہے ۔ 
  تشریح :   امام شافعی  نے جو پانچ گھونٹ والی حدیث پیش کی ہے اگر وہ آیت سے پہلے ہے تو آیت نے اس حدیث کو منسوخ کر 

Flag Counter