Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

311 - 465
 ١  وقال الشافعی  لایثبت التحریم الا بخمس رضعات لقولہ علیہ السلام لاتحرّم المصّة ولاالمصتان ولاالا ملاجة ولاالا ملاجتان  

شریف،باب یحرم من الرضاعة ما یحرم من النسب ، ص ٢٩٧، نمبر ٢٠٥٥) اس سے ثابت ہوا کہ نسب کی وجہ سے جن عورتوں سے نکاح حرام ہے رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہو گا۔  اور تھوڑا سا بھی دودھ ہو اس سے حرمت ثابت ہوگی اس کی دلیل یہ ہے ۔
 وجہ:   ان علیا وابن مسعود کانا یقولان یحرم من الرضاع قلیلہ وکثیرہ ۔ (نسائی شریف، القدر الذی یحرم الرضاعة ،ص ٤٥٧ ،نمبر ٣٣١٣ دار قطنی ،کتاب الرضاع، ج رابع، ص ١٠١ ،نمبر ٤٣١٠ سنن للبیہقی ، باب من قال یحرم قلیل الرضاع و کثیرہ، ج سابع، ص ٧٥٤، نمبر ١٥٦٤١) (٢) ان ابن عباس کان یقول ماکان فی الحولین وان کانت مصة واحدة فھی تحرم ۔( موطا امام محمد ، باب الرضاع ،ص ٢٧٦ مصنف عبد الرزاق ، باب القلیل من الرضاع، ج سابع، ص ٣٧٥، نمبر١٤٠٠٠) ان آثار سے معلوم ہوا کہ ایک مرتبہ چوسنے سے بھی حرمت ثابت ہو جائے گی (٣) آیت ارضعنکم مطلق ہے۔کئی گھونٹ کی قید نہیں ہے اس لئے تھوڑا سا پلانے سے بھی حرمت ثابت ہو جائے گی۔
ترجمہ:    ١  امام شافعی  نے فر ما یا کہ حرمت نہیں ثابت ہو گی مگر پانچ گھونٹ میں۔ حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ نہیں حرام ہو تا ہے ایک مرتبہ چوسنے سے اور نہ دو مرتبہ چوسنے سے ، اور نہ ایک مرتبہ پلانے سے اور دو مرتبہ پلانے سے ۔ 
 تشریح:   امام شافعی   فر ماتے ہیں کہ ایک مرتبہ چوسنے یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہو گی ، بلکہ پانچ مرتبہ پلائے گی تب حرمت رضاعت ثابت ہو گی ۔ انکی دلیل حضور ۖ کی حدیث ہے جو آگے آرہی ہے ۔ موسوعہ میں عبارت یہ ہے ۔  قال الشافعی  و لو کانت لم تکمل خمس رضعات فحلب لھا لبن کثیر فقطع ذالک اللبن فأجر ہ صبی مرتین او ثلاثا حتی یتم خمس رضعات لم یحرم ۔ ( موسوعة امام شافعی  کتاب النکاح ، فی لبن الرجل و المرأة ، ج عاشر، ص ١٠٥، نمبر ١٥٦١٠) اس عبارت میں ہے کہ چار گھونٹ پلایا تو اس سے رضاعت ثابت نہیں ہو گی 
وجہ :  (١) ان کی دلیل یہ حدیث ہے۔عن عائشة انھاقالت کان فیما انزل من القرآن عشر رضعات معلومات یحرمن ثم نسخن بخمس معلومات فتوفی رسول اللہ وھی فیما یقرأ من القرآن ۔ (مسلم شریف، باب التحریم بخمس رضعات ص ٤٦٩ نمبر ٣٥٩٧١٤٥٢ ابو داؤد شریف ، باب ھل یحرم ما دون خمس رضعات ،ص ٢٨٨ ،نمبر ٢٠٦٢ ترمذی شریف، باب ماجاء لا تحرم المصة ولا المصتان، ص ٢١٨ ،نمبر ١١٥٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پانچ مرتبہ چوسنے سے پہلے حرمت ثابت نہیں ہوگی (٢) دوسری حدیث میں ہے جسکو صاحب ہدایہ نے پیش کی ہے ۔عن عائشة ... ان النبی ۖ قال لا تحرم المصة والمصتان۔ (مسلم شریف ، باب فی المصة والمصتان ص ٢٦٨ نمبر ١٤٥٠ ٣٥٩٠ ابو داؤد شریف، باب ھل یحرم مادون خمس 

Flag Counter